Top Rated Posts ....
Search

Saudi Shehzaada...Pakistan Ki Taraf Se Dil Tod...

Posted By: Abid on 15-02-2019 | 15:35:43Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز : شیڈول کینسل ۔۔۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے دل توڑ دینے والی خبر آگئی
لاہور(نیوز ڈیسک) پورے ملک میں سعودی ولی عہد کے آنے کے چرچے تھے پوری قوم کو علم تھا کہ سعودی ولی عہد 16 فروری کی شام کو پاکستان پہنچیں گے ۔ بول نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے سعودی ولی
ہد کل کی بجائے اتوار کو پاکستان پہنچیں گے۔ جبکہ دوسری جانب سعودی عرب کے ویزا فیس میں کمی کے فیصلے کا اطلاق کر دیا گیا، پاکستانی شہری اب 2 ہزار ریال کی بجائے محض 338 ریال کی رقم ادا کرکے سعودی عرب کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیس میں کمی کر دی ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیس میں کمی کا اطلاق آج 15 فروری سے کر دیا ہے۔ پاکستانیوں کیلئے اب سعودی عرب کے ویزہ کی فیس2000 ریال کے بجائے 338 ریال ہوگی۔ سنگل انٹری فیس 338 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 675 ریال کردی گئی ہے۔ ویزا فیس میں کمی کا اطلاق آج 15 فروری سے کیا جائے گا۔ سفارتی حکام کے مطابق پاکستان نے بھی سعودی شہریوں اور تاجروں کیلئے ویزا فیس میں کمی کی ہے جس کا اطلاق 12 دسمبر2018 سے ہوچکا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان نے سنگل انٹری فیس270 ریال جبکہ ملٹی پل ویزافیس 540 ریال کردی۔ اسی طرح بزنس سنگل انٹری ویزا فیس 405 ریال جبکہ ملٹی پل بزنس ویزا فیس810 ریال ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.