Top Rated Posts ....
Search

PSL 4 Ko Badnaam Karne Keliye

Posted By: Akram on 15-02-2019 | 00:23:54Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستا ن سپر لیگ 4کو متنازعہ بنانے اور پاکستانی کھلاڑیوں پر جوئے اور میچ فکسنگ کے الزامات لگانے کے لیے بھارتی میڈیا اور بھارتی بک میکر متحرک ہوگئے ،23بڑے بھارتی بک میکر اور انکے ساتھ جوئے کا کارروبار کرنے والے آٹھ بڑے پاکستانی بک میکر سپر لیگ کو متنازعہ بنانے
اور پاکستانی کھلاڑیوں کو بدنام کرنے کے لیے دبئی پہنچ گئے ۔مصدقہ ذرائع کے مطابق بک میکر مافیا نے دبئی کے اندر 4مختلف ہوٹلوں میں نہ صرف رہائش کر رکھی ہے بلکہ انکے ساتھ 6مختلف انڈین چینلز کے رپورٹرز اور دو غیر ملکی میڈیا ہاؤسز کے صحافی بھی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیش لال،قادر بھائی بمبئی والے ،انو کمار،راجیش،راجن چندی گڑھ والا بھارتی بک میکرز کو لیڈ کر رہے ہیں جبکہ کراچی ،لاہور،روالپنڈی اور ملتان سے بڑے بک میکرز بھی وہاں پہنچ چکے ہیں جو بھارتی بک میکرز کے کہنے پر کام کر رہے ہیں اور انہی کی ٹیم کا بھی حصہ ہیں ۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پاکستانی بک میکرز اور دبئی میں بھارتی بک میکرز کے ایجنٹوں کے ذمہ یہ کام ہے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے لیگ میں شامل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصاویرانڈین بکر میکرز کے ساتھ بنوائیں گے


اور پھر ان بین الاقوامی میڈیا میں شائع کراکر یہ تاثر دیا جائے گا کہ پاکستان سپر لیگ میں بک میکرز ملوث ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑی انڈین اور پاکستانی بک میکرز کے کنٹرول میں ہیں ۔باوثوق ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وہاں ہونے والی ایسی تقریبات جو خالصتاً کھلاڑیوں کے لیے ہیں ان تقریبات کے دعوت نامے بھی اس مافیا نے حاصل کر رکھے ہیں جن ہوٹلوں میں کھلاڑی رہائش پذیر ہیں وہاں کے نہ صر ف کمرے بک ہیں بلکہ وہاں کے عملے کی بھی ا س حوالے سے خدمات لی جارہی ہیں کہ کسی طریقے سے ایسی تصاویر یا ویڈیوز کھلاڑیوں کے ساتھ بن جائیں جس کو یہ پاکستان سپر لیگ کو بدنام کرنے کے لیے استعمال کر سکیں ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ بھی باقاعدہ متحرک ہے کیونکہ ہر صورت میں وہ پاکستان سپر لیگ کو متنازعہ بنانا چاہتا ہے اور بھار ت کے اند ر ہونے والی آئی پی ایل کی کامیابی اس چیز سے مشروط کر رہے ہیں ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.