Top Rated Posts ....
Search

Agar Chaudhry Nisar Noon League Mein Waapis Aaya Toh

Posted By: Ahmed on 15-02-2019 | 00:20:00Category: Political Videos, News


’’ اگر چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) میں واپس آیا تو ۔۔۔ ‘‘ پرویز رشید نواز شریف اور مریم نواز کا لحاظ بھول گئے، بغاوت کرتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا کہ پوری (ن) لیگ ہل کر رہ گئی
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کی مخالفت کروں گا،چوہدری نثار دراصل آستین کا سانپ ہیں،ن لیگ کو نوازشریف کے بیانیئے اور جدوجہد سے کامیابی ملی،جبکہ چوہدری نثار کو کامیابی 2 حلقوں میں شکست ہوئی
ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں الیکشن سے باہر رکھنے کیلئے سارا گٹھ جوڑ ہوا ہے ، اس گٹھ جوڑ کی سربراہی عمران خان کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ن لیگی رہنماء راجا عبدالسلام کو گرفتار کیا اور ضمانت ہوگئی؟ کیا وہ ڈیل تھی؟ اب شہبازشریف کی ضمانت ہوئی کیا ڈیل ہے؟ ڈیل تو عمران خان نے کی ہوئی ہے۔ عمران خان ایک وقت میں ایم کیوایم کو دہشتگرد تنظیم کہتے تھے، اب ان سے اتحاد کیا ہوا ہے۔شیخ رشید کو چپڑاسی کا کہتے تھے لیکن آج یہ حکومت میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ الیکشن میں چوری ہوئی ہے ، الیکشن میں دھاندلی کا مقدمہ پارلیمنٹ میں ہے۔اس کے باوجود ہم وہ طریقہ اختیار نہیں کریں گے جوعمران خان نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے ایک
مقدمے میں ہمیں انصاف ملا ہے ہم انشاء اللہ دوسرے مقدمے میں بھی انصاف ملے گا۔پرویز رشید نے کہا کہ گزشتہ 6 مہینوں میں حکومت سے عوام کیلئے کوئی خیر کی خبر نہیں ہے۔شر کو ختم کرنے اور عوام کو خیر کی خبر دینے کیلئے اپوزیشن ملکر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری جماعت کو توانائی اور کامیابی نوازشریف کی سیاسی جدوجہد اور ان کے بیانیئے سے ملی ہے۔جبکہ چوہدری نثار کو کامیابی ان کوالیکشن میں 2 حلقوں میں شکست ہوئی ہے، میں چوہدری نثار کی پارٹی میں واپسی کی مخالفت کروں گا۔کیونکہ چوہدری نثار دراصل آستین کا سانپ ہیں۔ مزید برآں انہوں نے اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو علاج کی مناسب سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔ نوازشریف کے علاج میں جو رکاوٹیں ڈالی گئیں وہ ساری دنیا نے دیکھیں اور سب جانتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.