Top Rated Posts ....
Search

Doodh Peene Ka Shauqeen Bodha Aur Uski Biwi

Posted By: Abid on 13-02-2019 | 23:05:12Category: Political Videos, News


دودھ پینے کا شوقین 70 سالہ بوڑھا اور اسکی 28 سالہ بیوی ۔۔۔۔۔ سرگودہا سے ایک معنی خیز مگر سبق آموز خبر آ گئی
سرگودھا(ویب ڈیسک) جوان لڑکی سے شادی کا شوق رکھنے والا 70سالہ بوڑھا لٹ گیا ، سرگودہا کے ایک ضعیف العمر دولہا کو 28سالہ دلہن نے لوٹ لیا جسے وہ چند روز قبل بڑے ارمانوں سے بیاہ کر لایا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی گاؤں 69کے رہائشی

70 سالہ با با غلا م مصطفیٰ کو شا دی کے نا م پر نو سر با ز گروہ نے لوٹ لیا ہے مگر اس گروہ اور 28 سالہ دلہن کا طریقہ کار بڑا دلچسپ نکلا ۔28 سالہ نجمہ سے غلام مصطفی کی شا دی ہوئی، بعد میں انکشا ف ہو ا کہ نکا ح خواں اور شا د ی کے گواہ جعلی تھے ۔دلہن رات نشہ آور دودھ پلا کر گھر سے ساڑھے تین لا کھ روپے کے زیورات، نقدی اور دیگر اشیا ء لے اڑی ۔جب بابا غلام مصطفی صبح اٹھا تو سب کچھ لٹ چکا تھا ۔غلام مصطفی چہر ے پر سہرا سجائے مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گیا۔با با غلا م مصطفیٰ نے بتا یا کہ جس خاتون نے میر ا رشتہ کروایا وہ بھی غائب ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.