Top Rated Posts ....
Search

Sheikh Rasheed Ka Waqt Khatam

Posted By: Akram on 13-02-2019 | 22:58:37Category: Political Videos, News


شیخ رشید کا وقت ختم۔۔۔۔ دوسروں کی چھٹی کرواتے کرواتے پنڈی بوائے اپنا سب کچھ لُٹا بیٹھے ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایسا قدم اُٹھا لیا کہ عمران خان بھی ہنگامی فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و اینکر پرسن شہزاد اقبال کا کہنا ہے کہ حکومتی جماعت میں شیخ رشید کے خلاف سوال اُٹھنا شروع ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے کی اپنی جماعت ہے اس لیے وہ اپنی جماعت کو دیکھیں ، انکی بات
نہ مانی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت میں شیخ رشید کے خلاف سوال اُٹھنا شروع ہوگئے ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے کی اپنی جماعت ہے اس لیے وہ اپنی جماعت کو دیکھیں ، انکی بات نہ مانی جائے، شیخ رشید صرف یہ نہیں چاہتے کہ انہیں پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا ممبر بنا دیا جائے بلکہ وہ یہ بھی چاہ رہے کہ کسی نہ کسی طرح سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمینی سے ہٹا دیا جائے۔
شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ جو حالات دکھائی دے رہے ہیں انکو دیکھ کر یہ نہیں لگتا کہ وزیر اعظم عمران خان اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف شیخ رشید کا ساتھ دیں گے ۔ .
خیال رہے کہ شیخ رشید گزشتہ کچھ دنوں سے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا رُکن بننے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے ہیں اس حوالے سے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی گئی ہے اور انہیں منانے کی کوشش کی گئی۔ پنڈی بوائے کی جانب سے تو یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں گرین سگنل دے دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کس کا ساتھ دیتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.