Top Rated Posts ....
Search

300 Rooms Toh Kuch Bhi Nahi...Saudi Wali...

Posted By: Abid on 13-02-2019 | 22:53:36Category: Political Videos, News


300 کمرے تو کچھ بھی نہیں۔۔۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہِ پاکستان کیلئے ہولٹز میں کتنے کمرے اور گاڑیاں بُک کروا لی گئیں؟ خبر نے آتے ہی پورے ملک میں ہلچل مچا دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق شاہی وفد کے لئے اسلام آباد کے ہوٹلوں میں 550 کمروں، 300پراڈو گاڑیوں کی بکنگ کرالی گئی ہے ، مہمانوں کے لئے بک کرائے گئے ہوٹلز، وزیر اعظم ہائوس اور
ایوان صدر کی سکیورٹی فوج نے سنبھال لی ہے ۔ ولی عہد کے استعمال کیلئے لگژری گاڑیاں سعودی عرب سے لائی جائینگی جن کی تعداد 7 تک ہوسکتی ہے ،ولی عہد کے ساتھ 130شاہی گارڈز بھی آئینگے ،اسلامی فوجی اتحاد کے 235ارکان پرمشتمل دستہ پاکستان پہنچ چکا ہے ۔ولی عہد وزیر اعظم ہائوس میں قیام کریں گے ،کھانے پینے کی اشیا سعودی عرب سے لائی جارہی ہیں۔مہمان شہزادے کی آمد پر پاک فضائیہ کا شیر دل سکواڈرن سلامی دے گا،جے ایف 17تھنڈر طیارے فلائی پاسٹ کرینگے ، پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ ولی عہد کے طیارے کو سکیورٹی حصار میں لے گی۔

وزیراعظم عمران اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔وزیر اعظم سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دینگے ،صدر عارف علوی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دینگے ۔ایوان صدر میں کلچرل پرفارمنسز بھی ہوں گی۔دوسری جانب ریاض میں سعودی فرما نروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاکستان کے ساتھ ہونے والے مختلف معاہدوں سے متعلق فیصلے کئے گئے ۔پاکستان سے مفاہمتی یاد داشتوں کا اختیار وزیر توانائی ،صنعت ومعدنیات کو دے دیا گیا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.