Top Rated Posts ....
Search

Bas Shuruwaat Hi Mushkil Thi...Aakhir Kaar...

Posted By: Akbar on 13-02-2019 | 13:15:24Category: Political Videos, News


بس شروعات ہی مشکل تھی ۔۔۔ آخر کار سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، عمران خان نے دبنگ اعلان کردیا
لاہور (نیو زڈیسک) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ ٹائم اسکیل پروموشن میں اب کسی ملازم کو رکاوٹ کا سامنا نہیں ہو گا۔ حکومت نے ٹائم اسپیشل پروموشن پر ملازمین کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکموں کو ملازمین کی ٹائم اسکیل پروموشن

کرنے کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے الاؤنسز میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کو دی جانے والی متعدد مراعات میں اضافے کی باقاعدہ منظوری بھی دی تھی جس کے تحت سرکاری ملازمین کے جنازے، بچوں کی شادی کی مراعات میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ یتیم بچوں کی وظائف اور بیواؤں کی ماہانہ امداد میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔مراعات کے مطابق گریڈ ایک تا 22 گریڈ تک کے ملازمین کی جنازہ گرانٹ بڑھا کر 50 ہزار روپے، نان گزٹڈ ملازمین کو بچوں کی شادی گرانٹ 15 ہزار کے بجائے ایک لاکھ روپے مقرر کردی گئی ۔ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر بنیادی تنخواہ بطور فیئرویل ملے گی۔ ذرائع نے ایس اینڈ جی اے ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ گزیٹیڈ آفیسرز کے یتیم بچوں کی سکالر شپ 20 سے 50 ہزار روپے سالانہ کردی گئی جبکہ نان گزٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کے لئے سکالرشپ 10 ہزار روپے مقرر کی گئی ۔نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کومیٹرک تک سالانہ سکالر شپ 15 سو سے بڑھا کر 5 ہزار کردیا گیا، گزیٹیڈ آفیسرز کے بچوں کی شادی گرانٹ 40 ہزار سے بڑھا کر ڈیرھ لاکھ روپے کردی گئی ۔ اس کے ساتھ نان گزیٹیڈ ملازمین کے بچوں کے لیے شادی گرانٹ 15 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے ملے گی۔ سروسز حکام کے مطابق ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا تھا۔ گریڈ 1تا 10 تک کے ملازمین کی بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 1950سے 5 ہزار روپے کر دی گئی ۔ نان گزیٹڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کو میٹرک تک سالانہ اسکالرشپ 1500 سے بڑھا کر 5000 روپے کر دی گئی جب کہ میٹرک سے اوپر اسکالرشپ 10 ہزار روپے مقرر کی گئی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.