3 Roz Baad Pakistan Aane Waale Saudi Wali
Posted By: Abid on 13-02-2019 | 13:13:21Category: Political Videos, Newsتین روز بعد دورہ پاکستان پر آنیوالے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زندگی کے چند ایسے خفیہ گوشے جس سے آپ یقیناً ابھی تک لاعلم ہونگے
لاہور(ویب ڈیسک) آئندہ چند روز میں پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھنے والے 33 سالہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جنھیں پیار سے ایم بی ایس بھی کہا جاتا ہے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ان کی تیسری بیوی فہد بنت فلاح بن سلطان کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔
دسمبر2017 کی الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہزادی فہد ہ بنت فلاح بن سلطان بن ہتلین کا تعلق عجمان قبیلے سے ہے،شہزادی کا دادا رکان بن ہتلین اس قبیلے کا سردار تھا،2008 میں بن سلمان نے شہزادی سارہ بنت مشہور بن عبدالعزیز السعود سے شادی کرلی اور ان کے 3 بچے ہیں،سعودی ولی عہد نے اپنی ابتدائی تعلیم دارالحکومت ریاض سے حاصل کی اور ملک کے 10 بہترین طلبا میں اپنا نام شامل کیا ،گریجوایشن کے بعد بن سلمان نے حکومتی کاموں میں مصروف ہونے سے پہلے کئی فرمیں قائم کیں، انہوں نے ریاض کی مسابقتی کونسل کے سیکرٹری جنرل ،شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین کے مشیرخاص ،البر سوسائٹی فار ڈیویلپمنٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن رہ چکے ہیں، فلاحی کاموں کے اعتبار سے بن سلمان نے ایم آئی ایس کے فاؤنڈیشن قائم کی ،ایک ایسی نان پرافٹ آرگنائزیشن جوسعودی نواجونوں کو مختلف کاروباری پرگراموں کے ذریعے روشن مستقبل اوراپنے ملک کی خدمت کا موقع دیتی ہے۔22اکتوبر 2018 کی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم آئی ایس کے فاؤنڈیشن کے چیئرمین بن سلمان کو ان کی خدمات پر فوربز میگزین مڈل ایسٹ نے انہیں پرسنیلٹی آف ایئر قرار دیا، شہزادہ محمد بن سلمان 24سال کی عمر سے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی ۔
جب 24 دسمبر 2009 میں انہیں ان کے والد کا مشیر خاص مقرر کیا گیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان اس وقت وہ صوبہ ریاض کے گورنر تھے،جب 21جون 2017 کو ان کے والد شاہ سلما ن نے اپنے بھتیجے محمد بن نائف کومعزول کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کوولی عہد مقرر کرلیا، اسی امریکی صدر ٹرمپ نے شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کرکے ان کی تقری پر مبارکباد دی ، دنیاکے سب سے کم عمر وزیردفاع اور اپنے ملک کے ڈپٹی وزیراعظم ملک کے داخلی معاملات میں نہایت حساس اور ایران کے بارے میں جارحانہ بیانات کیلئے مشہور ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کی دولت کا تحمینہ 17بلین امریکی ڈالر یا 2380بلین پاکستانی روپےلگایا گیا ہے ، جس میں سے بڑا حصہ ان کےخاندان کی ملکیت میڈیا گروپ جس میں پین عرب، ڈیلی اشراق، الاصوات، اور العقصادہ شامل ہیں،نومبر 2017میں شہزادے نے کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا،جس کے دوران تقریباً106بلین امریکی ڈالر سے زیادہ رقم سیٹلمنٹ کے تحت ریکور کرلی۔ ملک میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے ،سعودی عرب میں موسیقی کے کانسرٹ کی اجازت دینے ،سعودی عرب میں پہلا سنیما قائم کرنے اور 2030 تک سعودی عرب میں 2ہزار سے زائد سنیما گھر تعمیر کرنے ،سعودی خواتین کوکفیل کے بغیر کام کرنے کی اجازت دینے ، اور ریاض کے جنوب مغرب میں دنیا کا سب سے بڑاکلچرل ، سپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ شہر بسانے کے اعلان سمیت ملک میں بہت اصلاحات متعارف کرانے کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان اکثر خبروں میں رہتے ہیں، فروی 2017کو سعودی عرب میں پہلے بار ایک خاتون کو سعودی سٹاک ایکسچین کا سربراہ مقر ر کیا گیا،میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے قومی آئل کمپنی ارامکو کے 5فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں،آئی پی او میں 100 بلین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے ، لیکن سرمایہ کا رحیران ہیں کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے اعلان کے مطابق آرامکو کی ویلو 2بلین امریکی ڈالر کے قریب پہنچ سکتی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان نے مصراور اردن کی سرحدوں سے متصل نیوم نامی سے 500بلین امریکی ڈالر سے بزنس اینڈ انڈسٹریل زون بنانے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔