Top Rated Posts ....
Search

Ek Aur Jhoota Nabi Giraftaar...Magar Kya Kya Daawe Kar Raha Tha?

Posted By: Akbar on 13-02-2019 | 00:28:48Category: Political Videos, News


استغفراللہ : ایک اور جھوٹا نبی گرفتار، مگر کیا کیا دعوے کر رہا تھا ؟ جان کر آپ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے
جوہانسبرگ(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ میں خدا کے ساتھ سیلفی لینے اور نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے پادری کو گرفتار ی کے بعدضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں پیدا ہونے والے شیفرڈ بوشیری پر الزام ہے کہ اس نے اپنے پیروکاروں کو بیوقوف بنا کر ساڑھے15کروڑ ڈالرکی دولت جمع کر رکھی ہے۔

اس جھوٹے پادری پر جنوبی افریقہ کی حکومت نے منی لانڈرنگ اور فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق جنوبی افریقہ میں ہوا پر چلنے، فرشتوں کو بلانے اور کینسر کا علاج کرنے کا دعویٰ کرنے والے پادری کو منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزامات کا سامنا ہے۔ اپنے اسی طرح کے دعووں کے ذریعے لوگوں کو بیوقوف بنا کر اس نے ساڑھے 21 ارب روپے سے زائد کی دولت اکٹھی کررکھی ہے۔ اجتماع میں وہ مختلف شعبدہ بازیاں دکھاتا ہے اور وہیل چیئر پر بیٹھے لوگوں کو چلادیتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ وہ افریقہ کے مختلف ممالک میں اسی طرح کے اجتماعات کا انعقاد کرتا ہے جو کسی بڑے سٹیڈیم میں منعقد کیے جاتے ہیں۔ جب بھی وہ اس طرح کا اجتماع کرتا ہے تو لوگ مہنگے داموں ٹکٹ خرید کر اس کی جھلک دیکھنے آتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 35 سالہ پادری کے خلاف تین سال تک تحقیقات کی گئیں جس کے بعد اس کے پورے خاندان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایک بار اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے خدا کے ساتھ سیلفی لی ہے لیکن جب اس سے اس حوالے سے ثبوت مانگے گئے تو وہ کچھ بھی نہیں دکھاسکا۔ اس نے 2015 میں ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں بظاہر وہ ہوا میں اڑتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیڑھیاں اترتے ہوئے اچانک اس کے پاؤں ہوا میں بلند ہوجاتے ہیں ، لیکن اس ویڈیو کو ٹیکنالوجی کا کمال قرار دیا جاتا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.