Top Rated Posts ....
Search

Khatoon E Awwal Bante Bante Rah Jaane Waali Reham Khan

Posted By: Akbar on 12-02-2019 | 00:14:38Category: Political Videos, News


خاتون اول بنتے بنتے رہ جانے والی ریحام خان بغض و حسد کی آگ میں جل کر کوئلہ ہوگئی ، عمران خان کے حوالے سے تاریخ کا شرمناک ترین بیان دے ڈالا ، پی ٹی آئی والے نہ ہی پڑھیں تو اچھا ہے
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اول بنتے بنتے رہ جانے والی ریحام خان بغض و حسد کی آگ میں جل کر کوئلہ ، عمران خان کیحوالے سے تاریخ کا شرمناک ترین بیان دے ڈالا ، پی ٹی آئی والے نہ ہی پڑھیں تو اچھا ہے ۔۔۔ریحام خان نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کی ذات کو تنقید کا

نشانہ بنا ڈالا۔انکا کہنا تھا کہ کیا آپ چرسی کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر حادثے کی امید نہیں رکھتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کچھ عرصہ قبل ایک کتاب تحریر کی۔گو کہ انکا کہنا یہ تھا کہ انکی یہ کتاب محض انکی زندگی کے نشیب و فراز کے حوالے سے مکمل تحریر ہے لیکن اس کتاب کے مندرجات نے اس کتاب کو منظر عام پر آنے سے پہلے ہی متنازعہ بنا دیا۔ اس کتاب میں پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز شخصیات پر کیچڑ اچھالا گیا اور ان کی کردار کشی کی گئی جس پر ریحام خان کو شدید ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑا اور وہ پاکستان چھوڑ کر لندن چلی گئیں۔ جن شخصیات کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ان میں وسیم اکرم ،اداکارہ ریشم ،حمزہ علی عباسی اور کم و بیش وزیر اعظم عمران خان کے تمام ساتھی شامل ہیں۔اس کتاب کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ کتاب وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ نے مسلم لیگ ن کے کہنے پر لکھی اور انہیں اس معاملے میں مسلم لیگ ن کی آشیرباد حاصل تھی۔ یہ الگ بات ہے کہ مسلم لیگ ن اس بیانیے کی مخالفت کرتی آئی ہے۔اس کتاب کے حوالے سے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ کتاب اس طرح سے اثر انداز نہیں ہوسکی جیسے اسکا تصور کیا جارہا تھا۔دوسرے الفاظ میں اسے فلاپ بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ یہ نہ تو عمران خان کی سیاسی ساکھ پر اثر انداز ہوتے ہوئے انکے الیکشن جیتنے پر اثر انداز ہوئی اور نہ اسکا فائدہ مسلم لیگ ن سمیت وزیر اعظم کے دیگر مخالفین کو ہوا بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ا کہ یہ کتاب بر طرح پٹ گئی۔ تاہم وہ ابھی بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی ذات پر کیچڑ اچھالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں ۔ اپنی تازہ ترین ٹوئیٹ میں انکا کہنا تھا کہ کیا آپ چرسی کو ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا کر حادثے کی امید نہیں رکھتے۔ اس ٹوئیٹ پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا جا رہا ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.