Top Rated Posts ....
Search

Yeh Shart Poori Kar Raha Hoon

Posted By: Ahmed on 12-02-2019 | 00:13:14Category: Political Videos, News


سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کیلئے یہ شرط پوری کر رہا ہوں۔۔۔ ‘بالی ووڈ اداکارہ کے والد نے کونسی شرط رکھ دی؟ فلم نگری سے گرما گرم خبر
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے گزشتہ سال کسی فلم میں جلوہ گر ہونے سے قبل ہی نامور بھارتی شو کافی ود کرن میں ڈیبیو کیا تھا، جن کے انداز اور بہادری سے جواب دینے کو خوب سراہا گیا۔ اس ہی شو پر سارہ علی خان نے انکشاف کیا تھا


کہ وہ اداکار کارتک آرین کو پسند کرتی ہیں اور ان کے ساتھ ڈیٹ کرن جانے کی خواہش مند ہیں۔ اس شو پر سارہ علی خان کے ساتھ ان کے والد سیف علی خان بھی موجود تھے، جنہوں نے سارہ کے اس انکشاف کے بعد مزاحیہ انداز میں سوال کیا تھا کہ کیا کارتک کے پاس سارہ کو خوش رکھنے جتنے پیسے ہیں؟ اس شو کی قسط سامنے آنے کے بعد کارتک آرین اور سارہ علی خان سے متعدد انٹرویوز میں اس حوالے سے سوالات پوچھے گئے، جبکہ کارتک آرین سے یہ بھی سوال کیے گئے کہ کیا وہ سارہ کو پسند کرتے ہیں اور انہیں ڈیٹ پر لے جانے کے خواہش مند ہیں؟ تاہم اب اداکار نے خود اپنا جواب کافی ود کرن شو میں ہی دے دیا۔ کارتک آرین کافی ود کرن شو کے سیزن 6 میں اپنی ساتھی اداکارہ کریتی سنن کے ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ یہ دونوں اس شو پر اپنی آنے والی فلم ’لکا چھپی‘ کی تشہیر کے لیے موجود تھے۔ اس دوران کرن جوہر نے کارتک آرین سے سوال کیا کہ کیا وہ اب تک سارہ علی خان کو باہر لے کر گئے، جس پر اداکار نے کہا کہ اب تک یہ دونوں ساتھ باہر نہیں گئے۔
تاہم کرن جوہر کے بار بار سوال پوچھنے پر کارتک آرین نے کہا کہ ’شو کے دوران سیف علی خان نے کہا تھا کہ کیا میرے پاس اتنے پیسے ہیں کہ میں سارہ کو خوش رکھ سکوں، تو انہیں ڈیٹ پر لے جانے کے لیے میں سیف علی خان کی شرط پوری کرنے کی کوشش کررہا ہوں‘۔ کرن جوہر نے شو پر انکشاف کیا کہ وہ کارتک آرین سارہ علی خان کے بجائے اداکارہ اننیا پانڈے اور شردہا کپور کے ساتھ باہر گھومنے جاچکے ہیں، جس پر کارتک آرین نے بتایا کہ ’سارہ علی خان شہزادی ہیں، انہیں باہر لے جانے سے قبل میں پیسے کمانا چاہتا ہوں‘۔ اس فلم میں کام کے اعلان کے بعد سے کارتک آرین اور اننیا پانڈے کے افیئر کی بھی کئی خبریں سامنے آئیں تاہم شو پر کارتک نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اننیا کے صرف اچھے دوست ہیں۔ کارتک آرین اور کریتی سنن کی فلم ’لکا چھپی‘ یکم مارچ کو ریلیز ہوگی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.