Top Rated Posts ....
Search

Safarat Khaane Mein Qatal Kiye Gaye Sahaafi Ki Laash

Posted By: Akram on 12-02-2019 | 00:11:47Category: Political Videos, News


سفارتخانے میں قتل کیے گئے صحافی کی لاش اب کہاں ہے؟ سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد سے قبل سعودی عرب نے اعلان کر دیا
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی ٹیم کو حراست میں لیے جانے کے باوجود ہمیں جمال خاشقجی کی لاش کا علم نہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’ اے ایف پی ‘ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ
عدل الجبیر نے کہا کہ سعودی حکام نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے جمال خاشقجی کو قتل کیا اور ان 11 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ سی بی ایس نیوز کے پروگرام ’ فیس دی نیشن کو دیے گئے انٹرویو میں جمال خاشقجی کی لاش سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ ہمیں علم نہیں‘۔ عادل الجیبر نے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل کیس کے پروسیکیوٹر نے ترکی سے شواہد ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سعودی عرب میں زیر حراست افراد کی جانب سے جمال خاشقجی کی لاش سے متعلق نہ بتانے سے متعلق سوال کے جواب میں سعودی وزیر خارجہ نےکہا کہ ’ ہم تاحال تحقیقات کررہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اس حوالے سے کئی امکانات ہیں اور ہم تحقیقات کررہے ہیں کہ انہوں نے لاش کے ساتھ کیا کیا‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ابھی تحقیقات جاری ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم سچ جان کر رہیں گے‘۔ عادل الجبیر کا انٹرویو 8 فروری کو لیا گیا تھا جسے گزشتہ شب نشر کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی 8 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کی

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.