Top Rated Posts ....
Search

Saudi Shehzaade Wali Bin....Ki Beti Ko Kiya Giraftaar

Posted By: Akbar on 10-02-2019 | 23:59:51Category: Political Videos, News


سعودی شہزادے ولید بن طلال کی جوان بیٹی ریم طلال کو گرفتار کر لیا گیا، بیچاری کے ساتھ کیا اذیت ناک حرکت کی گئی؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ بیٹی کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے پریس ٹی وی کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ بیٹی کو گرفتار کرکے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔
پریس ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار سعودی شہزادے ولید بن طلال کی 21 سالہ صاحبزادی ریم کو گزشتہ روز خاموشی سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد ریم کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ریم ملک بدر ہونے کے بعد کس ملک روانہ ہوئی ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کی تاریخ میں سعودی شاہی خاندان کی کسی خاتون کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ یہ گرفتاری بھی انسداد کرپشن مہم کے تحت عمل میں آئی۔ اس گرفتاری کے بعد شاہی خاندان کے افراد اور حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات کو مزید خوف میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کو سعودی عرب کی تاریخ کی سب سے بڑی کاروائی کے دوران 11 سعودی شہزادوں سمیت کئی حکومتی شخصیات کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ان افراد کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد میں سب سے بڑا نام شہزادہ ولید بن طلال کا ہے۔ ولید بن طلال کی گرفتاری کے بعد اب ان کے اہل خانہ کیخلاف بھی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.