Top Rated Posts ....
Search

Tareekh Ki Sab Se Badi...

Posted By: Abid on 10-02-2019 | 23:56:45Category: Political Videos, News


تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آنے والے سعودی ولی عہد کو 1100 وولٹ کا جھٹکا ، پاکستان پہنچنے سے پہلے ہی ایسا کام ہوگیا کہ پوری قوم کے پیروں تلے زمین نکل گئی
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی ولی عہد 16 فروری کو 2 روزہ پاکستان کا دورہ کرے گئے ، دورے سے پہلے ہی کراچی کی ان دیواروں پر سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف نعرے درج کیے گئے ہیں اور سعودی عرب کے حکمران خاندان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر زیر گردش ہیں جو کراچی کی دیواروں کی ہیں ، کراچی کی ان دیواروں پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف نعرے درج کیے گئے ہیں ، جبکہ سعودی عرب کے حکمران خاندان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ، کراچی میں سعودی ولی عہد کے خلاف یہ مہم کون چلا رہا ہے یا اس کے پیچھے کون ہے؟ اس حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں ، جبکہ حکومت کی جانب سے بھی اس وال چاکنگ کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ سعودی ولی عہد 2 روزہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے ، ان کے دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوران 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔ سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ گزشتہ برس اگست میں حکومت سنبھالنے کے بعد عمران خان نے اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا ،

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.