Top Rated Posts ....
Search

Start Ho Raha Hai PSL 4....Lekin Kab?

Posted By: Akram on 09-02-2019 | 00:09:53Category: Political Videos, News


شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار : پی ایس ایل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہو گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی (ویب ڈیسک) وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ کے 5 میچز کراچی میں منعقد کئے جارہے ہیں اور فائنل بھی 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ ان میچوں کے انعقاد میں سیکورٹی کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے


اور 15 فروری سے 17 مارچ تک کراچی میں میلا سجھانے کے لئے بھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ تمام میچوں کے لئے ٹکٹ کا اجراء 20 فروری سے کیا جائے گا اور اس سال PCB کو کہا گیا ہے کہ وہ ٹکٹوں کیفروخت کے مراکز زیادہ سے زیادہ تعداد میں بنائے تاکہ عوام کو ان کی خریداری میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔32ہزار شائقین کی گنجائش والے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے ساتھ ساتھ دیگر تمام انتظامات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے اور موبائل اسپتالوں کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں ایک اسپتال بھی قائم کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کراچی میں PSL کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ کبیر قاضی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ PSL کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے اور اس سے زیادہ خوشی اس کے 5 میچز کا کراچی میں انعقاد ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کے چیئرمین انہیں نامزد کیا گیا ہے اور آج اس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ PSL میں صرف ایک

میچ کراچی میں منعقد ہوا تھا لیکن اب ہماری رینجرز، پولیس اور دیگر امن و امان کے اداروں کی کاوشوں سے کراچی میں امن کی جو فضا قائم ہوئی ہے اس کے نتیجہ میں رواں سال ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی دورہ کیا اور کچھ دنوں قبل ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے بھی کراچی میں میچز کھیلے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور اس بار کراچی میں فائنل کے ساتھ ساتھ اس ایونٹ کے 5 میچز کھیلے جارہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ان میچوں اور کھلاڑیوں کی سیکورٹی کے حوالے سے تمام پلان مرتب کرلیا گیا ہے اور اس بار ہم نے کوشش کی ہے کہ کم سے کم سڑکوں کو بند کیا جائے اور خصوصاً اس بار یونیورسٹی روڈ کو عوام کے لئے کھلا رکھا جائے گا۔ جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف واقع دو بڑے اسپتالوں میں مریضوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہو اس کے لئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے 7 جگہوں کو مختص کیا گیا ہے جبکہ وہاں سے عوام کو اسٹیڈیم میں لانے کے لئے شٹل سروس بھی چلائی جائے گی اور پارکنگ میں بھی تمام ضروری ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ تمام ٹیمیں 7 سے 17 مارچ تک کراچی میں ہوں گی اور اس دوران وہ پریکٹس بھی کریں گے اور میچز بھی کھیلے گی اس لئے ان کو لے جانے اور لے آنے اور ان کی سیکورٹی کے لئے بھی تمام پلان کو مرتب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کے تمام سیکورٹی کے انتظامات رینجرز اور پولیس سنبھالے گی جبکہ پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔ سیکورٹی کے لئے فضائی نگرانی کے لئے نائٹ وڑن ہیلی کاپٹرز کے لئے وفاقی حکومت کو خط لکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 فروری سے کراچی بھر میں اس میچز کے حوالے سے بیوٹیفیکیشن کے کام کا بھی آغاز کیا جارہا ہے اور یہ میلا 17 مارچ تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کی کوریج کے لئے ملکی اور غیر ملکی میڈیا کے لئے بھی PCB خصوصی انتظامات کررہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ وزیر کھیل بھی اس کمیٹی کا حصہ ہیں اور آج انہوں نے اس مٹینگ میں بھی شرکت کرنا تھی تاہم ان کی والدہ کی طبعیت کی ناسازی کے باعث انہوں نے شرکت سے معزرت کی ہے بصورت دیگر وہ بھی اس میں مکمل طور پر شامل ہیں۔ ٹکٹوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ فائنل میں بھی PCB نے واضح طور پر مفت ٹکٹوں کی فراہمی بند کی تھی اور اس بار بھی کوئی فری ٹکٹ یا پاسز جاری نہیں کئے جائیں گے البتہ اس کے آرگنائزرز اس سے مثتنعیٰ ہوسکتے ہیں لیکن میں بھی اپنے بچوں کے ساتھ ضرور میچ دیکھنے جاوں گا لیکن ٹکٹ خرید کر جاو¿ں گا۔ گذشتہ PSL میں پانی سمیت کچھ دیگر خامیوں کے سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ ان تمام خامیوں کو اس بار دور کرنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں ٹریفک، پارکنگ، صحت سمیت دیگر تمام معاملات کو دیکھا جارہا ہے اور گذشتہ کی کوتاہیاں اس بار نہ ہوں اس کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.