Top Rated Posts ....
Search

Waizr E Azam Imran Khan Ko 440 Volt Ka Jhatka

Posted By: Akbar on 09-02-2019 | 00:07:39Category: Political Videos, News


آصف زرداری قیامت خیز چال چل گئے : وزیراعظم عمران خان کو 440 وولٹ کا جھٹکا ، مرکزی رہنما نے عین برے وقت پر ساتھ چھوڑتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ میں پی ٹی آئی رہنما مرکزی قیادت سے دلبرداشتہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پاکستان کے 22 وزیراعظم منتخب ہوئے جس کے لیے انہوں نے 22سال کی طویل جدوجہد کی۔ وزیراعظم منتخب ہونے پر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی آنکھوں میں خوشی

کے آنسو آ گئے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے جب عمران خان کا وزیر اعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا تو عمران خان کے چہرے پر 22 سالہ جدو جہد کے بعد ملنے والی کامیابی کی خوشی چھلکنے لگی۔ اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ جس کا احساس لوگوں کو اس وقت ہوا جب انہوں نے انگلیوں سے آنسوؤں کو صاف کیا۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ وہ کئی سالوں سے عمران خان کی اس جدو جہد میں شامل تھے۔عمران خان کے چاہنے والوں نے ان کے ساتھ دھرنے دئیے اور ہر مشکل کا مقابلہ کیا۔ اس 22 سالہ جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کے کارکنان نے بھی بے شمار مشکلات دیکھیں۔عمران خان کے کارکنا ن میں زیادہ تعداد جوانوں کی تھی۔ اور یہی جوان تھے جنھیں عمران خان سے بہت امیدیں تھی تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ نوجوان پارٹی قیادت سے مایوس ہوتے جا رہے ہیں جس کا اثر سندھ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں دیکھنے میں آ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں پی ٹی آئی رہنما مرکزی قیادت سے دلبرداشتہ ہو گئے ہیں۔ قیادت سے مایوس پی ٹی آئی ارکان نے پیپلز پارٹی سے امیدیں لگا لیں۔شفقت انٹر نے سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال سے دوستی بڑھا لی۔شفقت انڑ اور طارق سیال اکثر تقریبات میں ملتے رہتے ہیں تاہم اب دونوں شکار بھی ایک ساتھ کرنے لگے ہیں۔دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے دوستی بھی سیاسی دوستی میں تبدیل ہو جائے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.