Top Rated Posts ....
Search

Modi Ki Sharamnaak Chaal...Dulhannon Ko Aisi offer Kar Di...

Posted By: Ahmed on 09-02-2019 | 00:06:40Category: Political Videos, News


نریندر مودی کی شرمناک چال ۔۔۔۔ ووٹ لینے کے لیے نو بیاہتا دلہنوں کو ایسی آفر کرا دی کہ دلہے بھی سوچ میں پڑ گئے
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام نے انتخابات سے قبل غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی دلہنوں کو ایک تولہ سونا اور فی کلو چاول ایک روپے میں دینے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ، اس پروگرام کے تحت 80 ہزار دلہنوں کو ایک تولہ سونا دیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت (بی جے پی) کی جانب سے آسام ریاست کے لیے یہ اعلان عام انتخابات سے چند ماہ قبل کیا گیا ہے ، آسام کے عوام ’کم تنخواہوں اور ملازمتوں کی کمی ‘ کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہیں ، آسام کے وزیر خزانہ ہیمانتا بسوا سرما نے گزشتہ روز 20-2019 کے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی دلہنوں کو ایک تولہ سونا اور فی کلو چاول ایک روپے میں دینے کا اعلان کیا تھا ، اس پروگرام کے تحت 80 ہزار دلہنوں کو ایک تولہ سونا دیا جائے گا ، جو کہ 11.66 گرام سونے کے برابر ہے ، وزیر خزانہ کا کہنا تھا ، کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہوئی ، کہ ہم ریاست میں ان تمام برادریوں کو 38 ہزار روپے مالیت کا فی تولہ سونا فراہم کریں گے ، جہاں شادی کے موقع پر دلہن کو سونا دینے کی روایت موجود ہے ، میں اسے اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ ایسے والد کے ساتھ دوں جو ایک سونے کا سیٹ تحفے دینے کی استطاعت نہیں رکھتے ، اس پروگرام کی کچھ شرائط بھی ہیں ، جس کے تحت سالانہ 5 لاکھ روپے یعنی 7 ڈالر سے کم آمدن والے خاندان اس پروگرام کے تحت سونا حاصل کرسکے گے ، اس کے ساتھ ہی فی خاندان 2 خواتین اس منصوبے کے تحت ایک تولہ سونا حاصل کرسکتی ہیں ، اس کے علاوہ آسام میں بارہویں جماعت تک طلبا کو مفت کتابیں فراہم کرنے، بیواؤں کے لیے ماہانہ پنشن اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبات کے لیے وظیفے کا اعلان کیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.