Top Rated Posts ....
Search

Mukhtasir Tareen Shadi...New Jode Ne Adalaat...

Posted By: Abid on 09-02-2019 | 00:05:01Category: Political Videos, News


مختصر ترین شادی : نوبیاہتا جوڑے نے کمرہ عدالت سے باہر جانے سے قبل ہی شادی توڑ دی، آخر وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ بھی یقین نہیں کریں گے
کویت (ویب ڈیسک) شادی کسی بھی انسان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور فریقین تمام عمر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا عہد کرتے ہیں لیکن ایک نوبیا ہتا جوڑے نے مختصر ترین شادی کرتے ہوئے محض 3 منٹ میں ایک دوسرے سے راہیںجدا کرلیں۔ کویت میں ایک


نوبیاہتا جوڑے نے دنیا کی مختصر ترین شادی کی انہونی تاریخ رقم کی جس میں دلہن نے صرف 3 منٹ بعد ہی طلاق لے لی۔ اوڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کویتی میڈیا نے ایک عجیب و غریب واقعہ رپورٹ کیا جس میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے کمرہ عدالت سے باہر جانے سے قبل ہی شادی توڑ دی۔ اب سوال یہ ہے کہ آخر ایسا کیا ہوا کہ شادی ٹوٹ ہوگئی، کمرہ عدالت میں شادی کے کنٹریکٹ پر دستخط کے بعد دونوں فریقین کمرہ عدالت سے باہر جارہے تھے کہ دلہن حادثاتی طور پر پھسل گئیں تاہم ان کے دولہا نے ان کی مدد کرنے کی بجائے پھسلنے پر اپنی بیگم کو ’بیوقوف‘ کہا۔ دلہن کے لیے یہ بات ناقابل برداشت ثابت ہوئی اور انہوں نے جج سے فوری طور پران کی شادی ختم کرنے کا کہا، اس طرح یہ جوڑا محض 3 منٹ کے لیے شادی کے بندھن میں بندھا۔ یہ کویت اور شاید دنیا بھر کی تاریخ کی تیز ترین طلاق تھی،اس سے قبل دبئی میں ایک جوڑے نے شادی کے 15 منٹ بعد اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔ اس مختصر ترین طلاق کی خبر سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی وائرل ہوئی جہاں اکثر صارفین نے جج کا وقت ضائئع کرنےپر کپل کا مذاق اڑایا ۔ تاہم بعض افراد نے دلہن کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بالکل صحیح فیصلہ کیا۔ ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’ اگر دولہا شادی کی بالکل ابتدا ہی میں ان کی توہین کررہا ہے تو کون جانتا ہے کہ وہ مستقبل میں کیسا سلوک کرتے ‘۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ اگر وہ ابتدا ہی میں ایسا رویہ رکھے تو اسے چھوڑنا ہی بہتر ہے ‘۔ بعض صارفین نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ دلہن فوری طلاق کے لیے ایک بہانے کی تلاش میں تھی۔ عرب ٹائمز کے آرٹیکل کے مطابق نوبیاہتا جوڑوں کو ریاست کی جانب سے مالی تعاون فراہم کرنے کی وجہ سے کویت میں طلاق کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اکثر نوجوان افراد ریاستی مراعات سے فائدہ حاصل کرنے کے لیے شادی کرتے ہیں اور جلد ہی طلاق کے لیے درخواست دے دیتے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.