Top Rated Posts ....
Search

Dunya Bhar Mein Kitne Hotels Khulne Jaa Rahe Hain?

Posted By: Akbar on 09-02-2019 | 00:04:07Category: Political Videos, News


دنیا بھر میں پر تعیش ہوٹلوں کے مالک گروپ نے بڑے اسلامی ملک میں 10 نہیں، 20 نہیں ، 30 بھی نہیں بلکہ ایک ساتھ کتنے ہوٹلز کھولنے کا اعلان کر دیا؟ جان کر دنیا بھی حیران رہ گئی
ریاض (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں پرتعیش ہوٹلز اور ریزورٹس کی سہولیات فراہم کرنے والے ’ہلٹن ہوٹل اینڈ ریزورٹس گروپ‘ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند سالوں میں سعودی عرب میں مزید نئے ہوٹل کھولے گا۔ ہلٹن ہوٹلز کا شمار دنیا کے پرتعیش ہوٹلز میں ہوتا ہے اور اس گروپ

کے ہوٹل دنیا کے 6 بر اعظم کے متعدد ممالک میں 550 سے زائد ہوٹلز موجود ہیں۔مجموعی طور پر ہلٹن گروپ ہوٹلز، ریسٹورنٹس، ریزورٹس، تفریح اور فوڈ کی 15 اقسام کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔یہ گروپ دنیا کے 109 ممالک میں 5 ہزار 500 سے زائد مقامات پر لوگوں کو رہائش، تفریح، سیاحت، کھانے اور پینے سمیت زندگی کے پر لطف لمحات گزارنے کے لیے سہولیات فراہم کرتا ہے۔اگرچہ اس گروپ کا پاکستان میں کوئی ہوٹل موجود نہیں، تاہم اس کے جنوبی ایشیا سمیت پورے ایشیا میں پرتعیش ہوٹلز موجود ہیں۔ہلٹن گروپ کے بھارت، سری لنکا، میانمر، ویتنام، ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا، سعودی عرب، دبئی، ابوظبی، شام، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس سمیت کئی ممالک میں پرتعیش ہوٹل اور ریزورٹس سمیت دیگر تفریحی مقامات موجود ہیں۔اس ہوٹل کے سعودی عرب میں بھی کم سے کم 5 ہوٹل اور ریزورٹس اس وقت بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، تاہم گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ مزید 35 ہوٹلز وہاں کھولے گا۔ٹریڈ عربیہ کی رپورٹ کے مطابق ہلٹن گروپ کے سعودی عرب میں نائب صدر کارلوس کشنیئر کے مطابق ان کا گروپ آئندہ چند سال میں مزید پرتعیش ہوٹل کھولے گا۔رپورٹ کے مطابق ہلٹن گروپ فوری طور پر سعودی عرب کے مختلف شہروں اور مقامات پر 11 ہوٹل کھولے گا جب کہ دوسرے اور تیسرے مرحلے تک ہوٹلز کی تعداد بڑھا کر 35 تک کردی جائے گی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ہلٹن گروپ آئندہ 3 سے 5 سال کے دورانیے کے اندر سعودی عرب میں 35 نئے ہوٹل کھولے گا، جس کے بعد ان کے ہوٹلوں کی تعداد 40 سے بڑھ جائے گی۔گروپ کی جانب سے نئے ہوٹلز میں مجموعی طور پر 10 ہزار کمرے بنائے جائیں گے، جب کہ ان میں لذیذ کھانوں کے ریسٹورنٹس سمیت دیگر تفریحی مقاصد کے ریزورٹس بھی تعمیر کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.