Top Rated Posts ....
Search

Aleem Khan Ke Baad Noon League Ke Rahnuma...

Posted By: Abid on 08-02-2019 | 15:25:40Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: عبدالعلیم خان کے بعد مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما و سابق وزیر کو گھر سے گرفتار کر لیا گیا
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے ، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور بطور وفاقی وزیر اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے ، ان پر پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کا بھی الزام ہے
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے ، ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور بطور وفاقی وزیر اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے ، ان پر پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کا بھی الزام ہے ، کامران مائیکل کو کوٹ لکھپت میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے ، کامران مائیکل کے پاس گزشتہ حکومت میں تین مختلف وزارتوں کے قلمدان رہ چکے ہیں ، نواز شریف کے دور حکومت میں انہیں سب سے پہلے پورٹس اینڈ شپنگ کا وفاقی وزیر بنایا گیا تھا ، جس کے بعد ان کا 2016 میں قلمدان تبدیل کردیا گیا اور انہیں انسانی حقوق کا وزیر بنادیا گیا ، نواز شریف کی نا اہلی کے بعد کامران مائیکل کا قلمدان ایک بار پھر تبدیل ہوا اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وہ وزیر شماریات کی ذمہ دارں نبھاتے رہے ،

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.