Top Rated Posts ....
Search

Jinsi Haraasagi Ka Muaamla Bharat Ki Kaun Kaun Si...

Posted By: Ahmed on 08-02-2019 | 00:13:01Category: Political Videos, News


جنسی ہراسگی کا معاملہ ۔۔۔ بھارت کی کون کون سی بڑی شخصیات کا نام آگیا ؟ خبر آگ طرح پھیل گئی
ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولی ووڈ کے معروف اور نامور اداکار شتروگن سنہا کا کہنا تھا ، بھارت میں جاری می ٹو مہم کا سہارا لیتے ہوئے بولی وڈ کی کئی نامور شخصیات پر بھی خواتین نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ، تاہم یہ میری خوش قسمتی ہے ، کہ میرا نام اب تک کسی خاتون نے نہیں لیا ،،
تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری می ٹو مہم کا سہارا لیتے ہوئے بولی وڈ کی کئی نامور شخصیات پر بھی خواتین نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا، تاہم معروف اداکار شتروگن سنہا کا نام اب تک کسی خاتون نے نہیں لیا ، جس کے لیے وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں ، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ می ٹو مہم کا وقت چل رہا ہے اور ایسا کہنے میں کوئی شرمندگی یا ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے کہ ہر کامیاب آدمی کی ناکامی کے پیچھے ایک خاتون ہے ، میں نے تو یہی دیکھا ہے ، کہ ہر کامیاب آدمی کی مشکلات اور اس کی رسوائی کے پیچھے کوئی خاتون ہی ہوتی ہے ، میں نے تو زیادہ تر خواتین کو ہی اس مہم کا حصہ بنتے دیکھا ہے ، تاحال وائف کارڈ (اہلیہ کا نام) استعمال کرکے اور خوشحال شادی شدہ زندگی دکھا کر ان کا نام اس مہم کا حصہ نہیں بن پایا اور انہوں نے کہا میں خود کو خوش قسمت مانتا ہوں ، کہ آج کے دور میں تمام حرکتیں کرنے کے باوجود میرا نام می ٹو مہم کا حصہ نہیں بنا ، اس لیے میں اپنی اہلیہ کی سنتا ہوں ،،
اکثر انہیں ڈھال بنا کر اپنے ساتھ لے کر جاتا ہوں ، کہ اگر کچھ نہ بھی ہو تو میں یہ دکھا سکوں کہ میں اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہوں اور میری زندگی اچھی ہے ، اگر کوئی میرے بارے میں کچھ کہنا بھی چاہتا ہے تو برائے مہربانی نہ کہے ، شتروگن سنہا کے مطابق ان باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیں ، مذاق سمجھیں ، میں ان خواتین کی تعریف کرتا ہوں ، جو دیر سے ہی صحیح پر سامنے آئیں ، میں ان کی ہمت کو سلام کرتا ہوں ، گزشتہ سال شتروگن سنہا کے دوست اور ہدایت کار سبھاش گھائے پر بھی ایک خاتون نے جنسی طور پر ہراساں اور ریپ کرنے کا الزام لگایا تھا ، جس کے بعد شتروگن سنہا نے اعلان کیا تھا کہ اگر ان کے قریبی دوست اور ہدایت کار سبھاش گھائے پر لگے جنسی ہراساں اور ریپ کے الزامات ثابت بھی ہوجائیں ، تو اس کے باوجود بھی وہ ان کے ساتھ کام ضرور کریں گے ، خیال رہے کہ رواں ماہ 73 سالہ ڈائریکٹر سبھاش گھائے کے خلاف بھی 2 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے ، کم سے کم 30 معروف بولی وڈ فلموں کی ہدایات دینے والے سبھاش گھائے کے خلاف ٹوئٹر پر ایک خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈائریکٹر نے ایک خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا ،

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.