Top Rated Posts ....
Search

Nayi Wazir E Daakhla Keliye Bada Naam Aa Gaya

Posted By: Akram on 08-02-2019 | 00:11:59Category: Political Videos, News


نئی وزیر داخلہ کیلئے بڑا نام آگیا ، یہ کونسی بڑی شخصیت ہے؟ نام جان کر آپ کوحیرت کا جھٹکا لگے گا
بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) لبنان کی نئی وزیرداخلہ ریاالحسن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، جس کے بعد وہ ملک کے ساتھ عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے ، اس سے قبل وہ لبنان کی پہلی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں ،،
تفصیلات کے مطابق کے مطابق لبنان کی 30 رکنی نئی کابینہ کے ارکان کو ان کے قلمدان تفویض کردیے گئے ، ڈھائی درجن ارکان پر مشتمل کابینہ میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جس میں ریاالحسن کو وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ، ریا الحسن نے بحیثیت وزیر داخلہ عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، جس کے بعد وہ ملک کے ساتھ عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بن گئی ہیں ، اس سے قبل وہ لبنان کی پہلی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں ، ریاالحسن ملک کی طاقت ور سیکیورٹی ایجنسیوں کی انچارج بھی ہوں گی ، عہدے کا چارج سنبھالنے پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا ، کہ وزیراعظم سعد الحریری نے ان پر اپنے بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری ذمہ داری ان پر عائد کی ہے ، ریاالحسن نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ وزیراعظم سعد الحریری کی جماعت ’فیوچر موومنٹ پارٹی‘ کی رکن بھی ہیں ،،

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.