Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ka Khazaana Dollars Se Bhar Gaya

Posted By: Akbar on 07-02-2019 | 00:14:40Category: Political Videos, News


پاکستانی خزانہ ڈالروں سے بھرگیا : بھارت کو کمر توڑ جھٹکا ، روس نے پاکستان کے ساتھ ایسا شاندار معاہدہ کرلیا کہ عمران خان کی پوری دنیا میں بلے بلے ہوگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ کہ روسی کمپنی پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اورگاز پروم کمپنی میں معاہد ہو گیا ہے۔معاہدہ پاکستان روس باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم غلام


سرور خان کا کہنا ہے کہ روسی کمپنی پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم اورگاز پروم کمپنی میں معاہد ہو گیا ہے۔معاہدہ پاکستان روس باہمی تعاون کی روشن مثال ہے۔غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ روسی کمپنی پاکستان میں تیل وگیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی۔اس سے قبل بھی کئی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر چکی ہیں۔ ملائیشیاء کے ایڈکٹو گروپ نےپاکستان میں 250 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا،، وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزایڈکٹو گروپ ملائیشیاء نے ملاقات کی، جس میں چیئرمین ایڈکٹو گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن نے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے، چینی کمپنی نے زرعی شعبے میں ترقی اور ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا تھا۔اس کے علاوہ ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری سےچینی میوزک کمپنی ٹینسینٹ کےوفد نے ملاقات کی تھی۔چینی کمپنی نے میوزک اور فلم سازی کے
شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھامیوزک کمپنی نے پاکستان میں فلماورمیوزک کےشعبوں میں سرمایہ کاری میں اظہاردلچسپی کیا جبکہ وزیراطلاعات نے چینی کمپنی اوروزارت اطلاعات کےذیلی ادارےکےدرمیان معاہدےکی تجویز بھی دی ۔ واضح رہے نئی حکومت کے آتے ہی دنیا کی متعدد کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے جن میں امریکی کمپنی ایگزون ، متعدد چینی کمپنیاں اور کئی کاروباری گروہ شامل ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.