Top Rated Posts ....
Search

Tehrek E Labbaik Ka Qayaam Kis Eham Kaam Keliye

Posted By: Ahmed on 07-02-2019 | 00:11:23Category: Political Videos, News


تحریک لبیک کا قیام کس اہم کام کیلئے کیا گیا تھا ؟ رانا ثناءاللہ نے اہم راز فاش کر دیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ تحریک لبیک کو مسلم لیگ ن کا ووٹ توڑنے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے کھڑا کیاگیا۔ نجی ٹی نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا
کہ تحریک لبیک کو مسلم لیگ ن کا ووٹ توڑنے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے کھڑا کیاگیا ، ہم نے تو الیکشن میں بھی ان کو بھگتا ہے ، ان پر عمومی انداز میں ہی بات کی جاتی ہے لیکن ان پراس انداز میں بھی بات کی جانی چاہئے کہ چلیں جوہوگیا سو ہوگیا ، اب اگر آگے بڑھنا ہے تو ایسی چیزوں سے اجتناب کرنا ہوگا ۔ ان کاکہنا تھا کہ منصوبہ یہ تھا کہ ن لیگ کو اقتدار اورالیکشن سے نکال کر باہر کرناہے جب اس قسم کی گروہ بندی کی جاتی ہے تو پھر یہ گروہ قابو سے باہر ہوجاتے ہیں ، ایم کیو ایم کو کراچی میں جماعت اسلامی کوتوڑنے کیلئے بنایا گیا تھا اور پھر ریاست نے ایم کیو ایم کوجو بھگتا ہے اور اب تک بھگت رہی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.