Top Rated Posts ....
Search

Saudi Wali Muhammad Bin Salman Ka Welcome In Pakistan

Posted By: Ahmed on 05-02-2019 | 00:00:03Category: Political Videos, News


تاریخ رقم : سعودی ولی عہد کا استقبال کیسے کیا جائے گا؟ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے متعلق تیاریاں شروع کردی ہیں، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائیگا، تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی
زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم ، قدرتی گیس اور بحری امور نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ممکنہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ پاک سعودی عرب کے درمیان تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ اجلاس میں سعودی ولی عہد کی رہائش و طعام، سمیت سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے سعودی سفیرکا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ ولی عہد کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔ ولی عہد کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہو گا۔ اس سے قبل حکومتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ 14 فروری سے 18 فروری کے درمیان

میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاکستانی عوام سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران سرمایہ کاری پیکج میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اگلے ماہ پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے۔سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کیلئے وہ پاکستان کیلئے اعلان کردہ اقتصادی پیکج میں مزید اضافہ بھی کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کو 6 یا 12 ارب ڈالرز کی بجائے 14 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکج دینے والا ہے۔ اس پیکج میں آسان شرائط کا قرض جبکہ 14 ارب ڈالرز کا سرمایہ کاری پیکج شامل ہوگا۔اس حوالے سے تمام معاملات وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد سلمان کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائیں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.