Top Rated Posts ....
Search

Yeh Hota Hai Faisla Wazir E Azam Ne Lahore...

Posted By: Ahmed on 03-02-2019 | 23:32:56Category: Political Videos, News


یہ ہوتا ہے فیصلہ : سانحہ ساہیوال ، وزیراعظم نے لاہور پہنچتے ہی وزیراعلی کو دبنگ حکم جاری کردیا ، کیا ہونے جارہا ہے؟ انصاف کی امید میں بیٹھی پوری قوم کے دل خوش کردینے والی خبر آگئی
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات کی ہدایت کردی، وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کی خواہشات کے مطابق تحقیقات کی جائیں،اگر جوڈیشل کمیشن بنانا پڑے توغور کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج لاہور کا دورہ
وزہراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات بھی کی۔ جس میں وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبے میں اتحادی حکومت کے معاملات اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کارکردگی سمیت سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر سانحہ ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات کریں۔ جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کل بروز سوموار کو متاثرین سے ملاقات کرکے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کریں گے جبکہ ان کی خواہشات بارے بھی پوچھا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کی تحقیقات سے متعلق خواہش کے مطابق عمل کیا جائے۔ متاثرین اگر چاہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تو اس پر بھی غور کیا جائے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبائی کابینہ کے اراکین، وزیراعلی

اور گورنرپنجاب سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنا غیرمناسب ہے۔ وزارت پٹرولیم وگیس اس پر جواب دے کہ گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کیوں کیا گیا۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت بھی کی. وزیر اعظم کو پولیس اصلاحات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، وزیر اعظم سے صوبائی پارٹی رہنما بھی ملاقات کریں گے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.