Top Rated Posts ....
Search

Babar Azam Ne Aisa Kaam Kar Diya Ke Dunya Mein Dhoom Mach Gayi

Posted By: Abid on 03-02-2019 | 23:31:58Category: Political Videos, News


خواب دیکھنے والے خواب میں ہی رہ گئے : دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، بابر اعظم نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے، ایسا کام کردیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی
جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک)خواب دیکھنے والے خواب میں ہی رہ گئے : دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، بابر اعظم نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے، ایسا کام کردیا کہ پوری دنیا میں دھوم مچ گئی…. پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم نے شاندار 90 رنز سکور کیے تاہم
وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر آﺅٹ ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اوپنر آنے والے بابر اعظم نے کریز پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے 9 چوکوں کی مدد سے ٹی ٹوئنٹی کریئر کی نویں نصف سنچری سکور کی ۔ ففٹی بنانے کے بعد بھی بابر اعظم کے بلے نے رنز اگلنے بند نہیں کیے ۔ انہوں نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر پاکستان کو یقینی فتح کے قریب پہنچادیا۔ انہوں نے حسین طلعت کے ساتھ مل کر 102 رنز کی زبردست پارٹنر شپ قائم کی۔ بابر اعظم 90 رنز سکور کرکے ہینڈرکس کی گیند پر جونیئر دلا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ بابر اعظم کی اننگ کی سب سے دلچسپ بات ان کی ہیٹ ٹرکس کی ہیٹ ٹرک ہے۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 3 بار چوکوں کی ہیٹ ٹرک کی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.