Top Rated Posts ....
Search

Yeh Hai Naya Pakistan Ise Kehte Hain

Posted By: Ahmed on 03-02-2019 | 23:29:48Category: Political Videos, News


یہ ہے نیا پاکستان ، اسے کہتے ہیں اصل تبدیلی : کے پی کے پولیس نے عوامی خدمت کیلیے ایسی سروس کا آغاز کردیا کہ جان کر شہری خوشی سے نہال ہو گئے
پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخواہ پولیس میں عوام کو بہترین خدمات فراہم کی خاطر اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ پشاور پولیس نے شہریوں کے سہولت کے لئے رابطہ کے نام سے نئی سروس شروع کر دی۔ پشاور پولیس کے سربراہ قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ رابطہ سافٹ ویئر پاکستان


میں اپنی نوعیت کا منفرد ای پولیسنگ سافٹ وئیر ہے۔ نئی رابطہ سروس کے ذریعے مدعی کو گھر بیٹھے ایف آئی آر کے اندراج، تھانہ کا نام اور تفتیشی آفیسر کا نام ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہوگا۔ نئے سافٹ وئیر کے نفاذ کا مقصد پولیس کے تفتیشی نظام کو مزید ٹرانسپیرنٹ بنانا ہے۔ ای پولیسنگ کے ذریعے ایف آئی آر کے اندراج کو مزید سہل بنایا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق محکمہ پولیس میں ہونے والی تبدیلیوں سے پولیس کے وقار اور استعداد کار پر مثبت اثر پڑ رہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.