Top Rated Posts ....
Search

Jis Shakhas Ko Bhi Bhai Banaya Usi Ne...Indian Actress

Posted By: Akram on 03-02-2019 | 00:38:07Category: Political Videos, News


’جس شخص کو بھی بھائی بنایا اُسی نے۔۔۔ ‘نامور بھارتی اداکارہ پھٹ پڑیں، شرمناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور سیاستدان جیا پرادا نے طویل عرصے بعد اپنے سیاسی گرو امر سنگھ اور اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔ جیا پرادا نے میڈیا اور بھارتی عوام کی جانب سے ان اور ان کے سیاسی گرو کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں کیے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے
کہا ہے کہ انہوں نے سب کے سامنے امر سنگھ کو بھائی بنایا اور انہیں راکھی باندھی۔ خیال رہے کہ 57 سالہ جیا پرادا نے 1970 کے بعد محض 14 برس کی عمر میں تامل فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ جیا پرادا نے 1970 سے لے کر 1990 تک تامل، تیلگو، ملائلم، بنگالی، کناڈا اور ہندی‘ زبان میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کا شمار بولی وڈ سمیت بھارت کی دیگر مقامی فلم انڈسٹریز کی بااثر اداکاراؤں میں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے 150 سے زائد فلموں میں کام کیا اور شاندار اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے، علاوہ ازیں انہوں نے بھارتی ٹی وی اور اسٹیج پر بھی جوہر دکھائے۔ جیا پرادا نے 1986 میں فلم ساز سری کانتھ نہاتا سے شادی کی جو پہلے سے ہی شادی شدہ اور تین بچوں کے والد تھے۔ شاندار فلمی کیریئر کے بعد 1994 میں جیا پرادا نے ’تیلگو دسام پارٹی‘ (ٹی ڈی پی) میں شمولیت اختیار کی اور انتخابات میں حصہ بھی لیا، تاہم وہ رکن منتخب نہ ہوسکیں، تاہم انہیں ان کی سیاسی جماعت نے سرکاری عہدوں پر تعینات کیا۔ بعد ازاں جیا پرادا نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 2004 سے ریاست اترپردیش سے رکن منتخب ہوئیں

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.