Top Rated Posts ....
Search

Ya Allah Khair....Lahore Sameit Poore Mulak Mein Zalzale Ke Shadeed Jhatke

Posted By: Abid on 03-02-2019 | 00:36:42Category: Political Videos, News


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور، کوہاٹ اور پنجاب کے مختلف گرد ونواح میں زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، جب کہ زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی ،،
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ خوف و ہراس کی حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے ، کب کہ ایبٹ آباد ، سرگودھا ، بونیر، دیر بالا ، اٹک اور حسن ابدال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، فیصل آباد ، شیخو پورہ ، میاں والی ، کوٹ مومن ، بنوں ، مردان ، صوابی ، ہنگو ، جلال پور بھٹیاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش افغانستان میں تھا ، زلزلے کی گہرائی 80 کلو میٹر تھی ، جب کہ شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی ، 24 جنوری کو صوبہ بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ اور اس کر گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ، زلزلے کی شدت 3.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی ، مرکز سبی سے 75 کلومیٹر شمال مشرق تھا ، 3 جنوری کو خیبر پختون خوا کے علاقے میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.