Top Rated Posts ....
Search

Nawaz Shrif Ki Khamoshi Ke Peeche Wajah Kya?

Posted By: Akram on 01-02-2019 | 00:04:02Category: Political Videos, News


لاہور(وہب ڈیسک )پاکستان کی نامور سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر رہنما بیگم تہمینہ دولتانہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اب اپنے مقاصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ڈیل تو کسی صورت نہیں ہو گی ۔ اصل ووٹ نواز شریف کا ہی ہے شہباز شریف نواز شریف کی مرضی کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی خاموشی زلزلہ آنے سے پہلے والی خاموشی ہے۔نوازشریف پیچھے ہٹیں گے نہ ہی ڈیل کریں گے۔ شہباز شریف ایسا کوئی بھی کام نہیں کریں گے جو نواز شریف کی مرضی اورخواہش نہ ہو اور اصل ووٹ نواز شریف کا ہی ہے ۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئےتہمینہ دولتانہ نے انکشاف کیا کہ نواز شریف نے اپنی نواسی کی شادی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نہیں بلایا تھا۔ وہ بن بلائے آگئے تھے۔ اگر تعلقات اچھے ہوں۔تو لوگ بغیر بلائے بھی آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جو نواز شریف کی مرضی یا خواہش کے خلاف ہو۔ووٹ صرف نواز شریف کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلمشمنٹ ان لوگوں کو اقتدار میں لانا چاہتی ہے جو زیادہ مقبول نہ ہوں۔ جو لوگ عوام میں زیادہ مقبول اور زیادہ کام کرتے ہیں۔وہ اسٹیبلمشمنٹ کو پسند نہیں۔کیا نواز شریف کی خاموشی کسی ڈیل کا نتیجہ ہے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے ڈیل کی اور نہ اب کریں گے ۔ نواز شریف کی خاموسی ایسے ہی ہے جیسے زلزلہ آنے سے پہلے بیحد خاموشی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس دن پارٹی نے حکم دیا اورہم چل پڑے تو پھر ہمیں کوئی نہیں روک سکے گا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.