Ise Kehte Hain Tareekh Badalna Jo Kaam 70 Saal Mein Na Ho Saka
Posted By: Akram on 01-02-2019 | 00:00:59Category: Political Videos, Newsاسے کہتے ہیں تاریخ بدلنا ۔۔۔ جو کام 70 سالوں سے نہ ہو سکا وہ عمران خان نے کر دکھایا، وزیر اعظم کی درخواست پر پاک آرمی کیا کرنے جا رہی ہے؟ رؤف کلاسرا کے انکشاف نے بڑے بڑوں کو بے چین کر دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی دیرینہ خواہش پوری ہونے والی ہے کیونکہ جو وہ چاہتے تھے اس حوالے سے پاک آرمی نے فیصلہ کر لیا ہے اور پشاور میں ایسا کام کرنے کا سوچ لیا ہے جو 70 سالوں میں ممکن نہیں ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ پشاور میں قلعہ ہے جسکا نام ’’بالا حصار ‘‘ ہے اوراس قلعے پر 70 سالوں سے پاک آرمی کا کنٹرول ہے اور یہ پاک فوج کے ہی زیر استعمال ہے ، اس قلعے کو پشاور میں سیاحت کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا تھا، فوج کے زیر استعمال ہونے کی وجہ سے اس قلعے میں عام عوام اور سیاحوں کا داخلہ ممنوع تھا، میرا خیال ہے کہ پاک آرمی اس قلع کو خالی کرنے جا رہی ہے۔
رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ اس قعلے کا کنٹرول اب پاک آرمی سے محکمہ سیاحت کے پاس جا رہا ہے، محکمہ سیاحت وہاں سیاحوں کو لے کر جا سکیں گے ، جو عوام اس قلعہ کی سیر کرنا چاہتے تھے اب ان کے لیے بھی قلعہ میں داخل ہونا اور اس کی سیر کرنا ممکن ہو جائے گا، پاکستان اور بھارت کے آپس میں جس طرح کے تعلقات ہیں، سننے میں عجیب ضرور لگے گا لیکن یہ اچھا فیصلہ ہے۔
یاد رہے کہ پشاور میں موجود قلعہ بالا حصار پشاور کا سب سے قدیم اور تاریخی مقام ہے ،قلعہ کی زمین سے
مجموعی بلندی 92 فٹ ہے اور اس کی دیواریں پختہ سرخ اینٹوں سے تعمیر کی گئی ہیں، قلعہ کی اندرونی دیواروں کی بلندی پچاس فٹ ہے، دوہری دیواروں والے اس قلعہ کا کل رقبہ سوا پندرہ ایکڑ ہے جب کہ اس کا اندرونی رقبہ دس ایکڑ بنتا ہے۔قلعہ کے احاطے میں دو مزار ہیں ،ان میں سے ایک سفید گنبد والا مزار حافظ مستان شاہؒ کا ہے جبکہ دوسری زیارت قلعہ کے شمال مغربی کونے پر سید پیر شاہ بخاریؒ کی ہے۔یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پشاور شہر جنوبی ایشیا میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ عرصہ قدیم سے یہ ہندوستان کا گیٹ وے تھا لیکن اس پر گذشتہ کچھ دہائیوں سے پاک فوج کا کنٹرول تھا ۔بمطابق رؤف کلاسرا پاک آرمی کا کنٹرول اب سے قلعے سے غالباً ختم ہونے جا رہا ہے اور اس پوائینٹ کو عام عوام کے لیے کھول دیا جائے گا اور اس طرح پاکستان میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا ۔