Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Mein Dollar Oil Ki Reil Peil Ka Waqt

Posted By: Abid on 31-01-2019 | 23:59:44Category: Political Videos, News


پاکستان میں ڈالر، تیل، زر مبادلہ کی ریل پیل کا وقت آن پہنچا ۔۔۔۔۔ سعودی ولی عہد کے دورہ ِ پاکستان کی تاریخ فائنل ، پاکستان پہنچتے ہی سب سے پہلے کیا بڑا کام کرنے جارہے ہیں؟ پوری قوم کے لیے دھماکہ خیز خوشخبری آگئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16فروری کوپاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے ، سعودی ولی عہددورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزارتِ خارجہ کا دورہ کیااور وزارتِ خارجہ کے
اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ، اس موقع پر سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی قوم سے خطاب بھی کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق سیکورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں،ولی عہد کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہوگا، وہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے دو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، اور پاکستان کے بعد ملائشیا کا دورہ کریں گے۔ واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان اور 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کی توقع کی جارہی ہے

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.