Top Rated Posts ....
Search

Ise Kehte Hain Baazi Palatna

Posted By: Abid on 30-01-2019 | 15:41:31Category: Political Videos, News


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی خواہش پوری کرتے ہوئے انکو پی اے سی کا ممبر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔شیخ رشید کس کمیٹی کا حصہ ہوں گے ،اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔تفصیلات کے مطابق جب سے شیخ رشید نے وزارت ریلوے


کا قلمدان سنبھالا ہے ، محکمہ ریلوے میں مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سو روزہ کارکردگی دیکھنے کے لیے جو اجلاس بلایا گیا تھا اس میں نہ صرف وزیر اعظم عمران خان نے شیخ رشید کی کارکردگی کو سراہا بلکہ ساتھی وزراء نے بھی ڈیسک بجا کر شیخ رشید کو داد دی۔شیخ رشید ہمہ وقت ریلوے کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور ان کی جانب سے ریلوے کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ابھی تک متعدد ٹرینوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے جبکہ ریلوے کی زمینیں واگزار کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔تاہم شیخ رشید گزشتہ کچھ عرصے سے خواہش کررہے تھے کہ انکو پی اے سی کی ممبر شپ دے دی جائے لیکن تحریک انصاف کی جانب سے اس پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جارہا تھا ۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ تحریک انصاف نے شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے لیکن وہ کس کمیٹی کا حصہ ہوں گے اس پر ابھی بات چیت جاری ہے۔شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ ایاز صادق کی جگہ سعد رفیق رکن پی اے سی ہوں گے۔کمیٹی چئیرمین شہباز شریف سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نےشہباز شریف سے مدد مانگی تھی اور کہا تھا کہ بس اب بہت ہو گیا آپ مداخلت کریں۔واضح ہو کہ قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے آج اپوزیشن اور حکومت میں فارمولا بھی طے پا چکا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.