Top Rated Posts ....
Search

Gaadi Maalkaan Ke Khilaaf Break Down

Posted By: Akram on 30-01-2019 | 00:17:35Category: Political Videos, News


لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں چلنے والی پبلک و سکول وین میں لگے غیر معیاری سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، صرف اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے معیار کی مطابق سی این جی

اور ایل پی جی سلنڈرز والی گا ڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جائیگی ،محکمہ ٹرانسپورٹ کو گاڑیوں میں لگے سلنڈرز اور انکے معیار سمیت انکے خلاف کی جانے والی کارروائی کی مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے جن کمپنیوں کو سلنڈر فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے انکی تفصیل کیساتھ ایک سال کے دوران غیر معیاری سلنڈرز والی کتنی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی کی مکمل تفصیل بھی طلب کر لی گئی ۔گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے والی غیر ملکی کمپنی اوپس کو بھی سختی سے پابند کیا جائیگا کہ وہ بھی آئندہ سے غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیوں کو سرٹیفکیٹ جاری نہ کرے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پنجاب حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ 2018سے اب تک پنجاب بھر میں 14 ہزار سے زائد ایسی گاڑیوں کی نشاندہی ہوئی جن میں غیر معیاری سلنڈر لگے تھے ، زیادہ تر گاڑیوں میں سے سلنڈر اتروائے گئے ہیں جبکہ 68 لاکھ سے زائد جرمانے بھی کیے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے سلنڈر ز کے معیار کے حوالے سے ستمبر 2013میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا لیکن افسوس محکمہ ٹرانسپورٹ کے علاوہ اس میں دوسرے ڈیپارٹمنٹ زیادہ توجہ نہیں دیتے جسکی وجہ سے ایسی گاڑیاں مکمل بند نہیں ہوئی ہیں ۔پنجاب حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی رپورٹ کی روشنی میں اس معاملے پر وفاق سے رابطہ کر کے کارروائی کا دائرہ کار کو خاص طور پر موٹر ویز پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ تمام محکمے مل کر چیکنگ کریں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.