Top Rated Posts ....
Search

Wazir E Azam Imran Khan Ko Mashwara

Posted By: Akram on 28-01-2019 | 23:51:59Category: Political Videos, News


لاہور(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عامرمتین نے کہا کہ عمران خان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اچھے اور نیک آدمی ہیں لیکن پنجاب میں ان کی کارکردگی کیا ہے اس کے بارے میں عوام پوچھتے ہیں،
عمران خان کو چاہیے وہ عثمان بزدار کوٹارگٹ دیں اورپھر ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھاجائے ۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا عثمان بزدار کمزور آدمی ہیں، شاید اسی لئے انہیں لایاگیا،ہمیں بڑی خوشی ہے کہ عمران خان نے نمل یونیورسٹی میں خطاب کے دوران رؤف کلاسر ا کے لئے اچھا الفاظ استعمال کئے ،کراچی میں بحریہ ٹائون کا کیس ہے جس کے بارے میں ملک ریاض نے 358ارب روپے دینے کی پیشکش کی ہے جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا ادھر نیب کی طرف سے جمع کرائے گئے ریکارڈ کے مطابق ملک ریاض نے لوگوں سے دو ہزار ارب روپے وصول کئے ،میں سمجھتاہوں کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بہت ہی غلط فیصلہ دے گئے تھے کہ تھرڈ پارٹی کا معاملہ ہے اس لئے اس پر بات نہ کی جائے ، ملک ریاض کی کمزوری ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو جیل نہیں جانے دینگے ،جعلی اکائونٹس کیس میں ملک ریاض بھی گرفتار ہوسکتے ہیں کیونکہ انکے تانے بانے بھی اس سے ملتے ہیں ، ماہر قانون راجہ عامرعباس نے کہاکہ عمران خان کو اچھا وزیراعلیٰ درکارہے لیکن ماضی میں شہبازشریف کی بھی اچھی کارکردگی نہیں تھی پولیس تو آج بھی ویسی ہے ، ملک ریاض کی نیب سے پلی بارگیننگ ہوسکتی ہے سپریم کورٹ سے نہیں،جعلی اکائونٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ آگئی ہے اگر اس کیس میں گرفتاریاں نہ ہوئیں تو پھر یہ جواز پیدا ہوجائے گاکہ ن لیگ والوں کو غلط گرفتار کیا گیاان سے سیاسی انتقام لیاجارہاہے ، نیب میں صلاحیت کی کمی کا بہت بڑا ایشو ہے اس کو ٹھیک کرناہوگا، قانون میں اسکے پاس بہت اختیارات ہیں اگر ان کو وہ استعمال کرتاہے تو پھر بڑے سے بڑا وکیل بھی کچھ نہیں کرسکے گا،جعلی اکائونٹس کیس میں بہت سارے لوگ وعدہ معاف گواہ بنیں گے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 23 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.