Baaligh Afraad Keliye Badi Khushkhabri
Posted By: Ahmed on 27-01-2019 | 00:04:46Category: Political Videos, Newsٹورنٹو (ویب ڈیسک) اگرچہ جدید دور میں بحری جہازوں کے ذریعے ایک سے دوسرے ملک سفر کرنے کا رواج کم ہو رہا ہے۔ تاہم اب بھی بحری سفر کو دنیا کا خوبصورت ترین سفر مانا جاتا ہے۔ ماضی میں تو لوگ دور دراز ممالک کا سفر بحری جہازوں اور بحری راستوں کے ذریعے ہی کرتے تھے،
تاہم اب اس کی جگہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ فضائی سفر نے لے لی ہے۔ اب بھی دنیا بھر میں سیاحت کے شوقین افراد زندگی کے بہترین لمحات گزارنے کے لیے بحری سواریوں کا ہی انتخاب کرتے ہیں۔ سمندر کے راستے سفر اور سیاحت کے شوقین افراد کے لیے برطانوی ملٹی نیشنل کمپنی ‘ورجن وویگس ‘نے ایک ایسا پرتعیش بحری جہاز تیار کیا ہے، جو کسی تیرتے ہوئے محل سے کم نہیں۔ کمپنی نے اس تیرتے ہوئے محل کو ’اسکارلیٹ لیڈی‘ کا نام دیا ہے جو دور سے ہی خوابوں کے محل جیسا دکھائی دیتا ہے۔
اسکارلیٹ لیڈی کو دنیا کا پرتعیش ترین بحری جہاز بھی مانا جا رہا ہے جو آئندہ برس اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔ اس پر تعیش بحری جہاز کی اہم بات یہ ہے کہ اس میں صرف بالغ افراد کو ہی سفر کی اجازت ہوگی۔ کمپنی نے اس جہاز کے سفر کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس میں بچوں اور نابالغ افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم کمپنی نے اس میں سفر کرنے والے بالغ افراد کو عمر کی قید میں نہیں رکھا، اس پرتعیش بحری جہاز میں ہر بالغ مرد و خاتون سفر کی اہل ہوگی۔
ایک لاکھ 10 ہزار ٹن وزنی اس بحری جہاز کی 15 منزلیں ہیں، جب کہ اس میں 1430 کیبنز یا کمرے بنائے گئے ہیں۔ خوبصورت اسکارلیٹ لیڈی میں 78 پرتعیش اور دیدہ زیب ہالز بھی موجود ہیں، جہاں مسافر زندگی کے خوبصورت لمحات کو سکون سے گزار سکیں گے۔