Top Rated Posts ....
Search

Bharti Hi Pakistani Madaahon Keliye Afsosnaak Khabar

Posted By: Abid on 30-12-2018 | 00:31:55Category: Political Videos, News


قادر خان کے بعد متھن چکر وتی کی طبیعت ناساز، امریکہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کے مقبول اداکار اور ڈانس آئیکون سمجھے جانے والے بولی وڈ اداکار متھن چکرورتی کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے کہ وہ بیمار پڑ گئے۔66 سالہ اداکار نے ماضی میں متعدد فلموں میں معروف ڈانسر کے کردار ادا کیے اور اب تک وہ ٹیلی وڑن پر نشر

ہونے والے ڈانس ریئلٹی شوز میں بطور جج خدمات دیتے آرہے ہیں۔متھن چکرورتی کو نہ صرف ڈانس آئیکون بلکہ ایکشن ہیرو بھی سمجھا جاتا ہے، تاہم وہ گزشتہ ایک دہائی سے ایکشن اور ڈانس فلموں کے بجائے کامیڈی ہارر فلموں میں دکھائی دیے۔ اگرچہ متھن چکرورتی پہلے بھی بیماری کے غرض سے ہسپتال داخل ہوچکے ہیں، تاہم اب اطلاعات ہیں کہ ان کے پیٹھ اور کمر کا درد بڑھ چکا ہے، جس وجہ سے علاج کے لیے امریکا منتقل ہوگئے۔ متھن چکرورتی کو گزشتہ 9 سال سے کمر اور پیٹھ کے درد کی شکایت تھی اور وہ اس کے علاج کے لیے 2016 میں ہسپتال میں داخل بھی ہوچکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند دن سے اداکار کی تکلیف بڑھ گئی، جس وجہ سے ان کے بیٹے اور بہو نے انہیں علاج کے لیے امریکا منتقل کردیا، جہاں لاس اینجلس میں ان کا علاج ہوگا۔اگرچہ متھن چکرورتی کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم انہیں شدید درد کی شکایت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی اداکار میں نمونیا کی علامات پائی گئی ہیں،، امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کو کہا ہے کہ قادر خان اسپتال میں زیر علاج ہیں،بھارتی اخبار کے مطابق امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے لئے خبر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادر خان اسپتال میں زیر علاج ہیں، اُن کی صتحیابی کے لئے دعا کی جائے،، قادر خان ان نوں کینیڈا میں اپنے بیٹے سرفرازاور بہو کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، گذشتہ برس گھٹنے کے غلط آپریشن کے باعث وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہیں،، بھارتی فلم انڈسٹری میں 45 برس پر محیط کیریئر کے دوران قادر خان نےخون بھر مانگ، بیوی ہو تو ایسی، بول رادھا بول، آنکھیں، میں اناڑی تو کھلاڑی، جدائی اور جڑواں جیسی شاہکار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، 90ء کی دہائی میں وہ ڈیوڈ دھون اور گووندا کی فلموں کا لازمی حصہ ہوتے تھے اور قلی نمبر 1، ساجن چلے سسرال، ہیرو نمبر1، دُلہے راجہ اور حسینہ مان جائے گی جیسی بلاک بسٹرفلموں میں کام کیا،، قادر خان نے300 سے زائد فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ 250سے زائد فلموں کے ڈائیلاگ بھی تحریر کیے،،

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.