Top Rated Posts ....
Search

Ch Nisar Ki Intehaai....Jaante Hain Aisa Kya Sawaal...

Posted By: Akram on 30-12-2018 | 00:26:09Category: Political Videos, News


چوہدری نثار کی انتہائی اہم پریس کانفرنس ۔۔جانتے ہیں صحافی نے ایسا کیا سوال کیا کہ سابق وزیر داخلہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چل دیے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار کی انتہائی اہم پریس کانفرنس ۔۔جانتے ہیں صحافی نے ایسا کیا سوال کیا کہ سابق وزیر داخلہ پریس کانفرنس چھوڑ کر چل دیے۔۔ سابق وزیر داخلہ چوہدری ںثار سے صحافی نے پوچھا کہ کیا وہ بطور ایم پی اے حلف لیں گے تو اس پر سابق وزیر داخلہ جواب دئیے بغیر پریس کانفرنس سے اٹھ گئے۔تفصیلات کے مطابق آج سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اہم ترین پریس کانفرنس کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک کے حالات دیکھ کرکچھ نہ ہی بولنابہترہے۔

ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ احتساب ملک کی ضرورت ہے مگر متنازع احتساب اس کیلئے زہر قاتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو احتساب ہو رہا ہے وہ شفاف نہیں ہے، جو طریقہ کار اپوزیشن پر لاگو ہے وہ حکومت پر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف آصف زرداری، نواز شریف، شہباز شریف نہیں بلکہ پوری جماعتیں ہیں اور جب اپوزیشن کے تحفظات دور ہونگے تو پوری قوم کو نظر آئیگا۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو احتساب پر نہیں طریقہ کار پر تحفظات ہیں، حکومت احتساب پر اپوزیشن کے تحفظات دور کرسکتی ہے لیکن اگر تحفظات دور نہ ہوئے تو احتساب کو انتقام تصور کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ احتساب حکومت نہیں ادارے کرتے ہیں، منی لانڈرنگ کا کیس 2015 کا ہے۔ موجودہ حکومت سب سے بڑی غلطی یہ کر رہی کہ وہ ہر فیصلے پر کہتی کہ ہم نے کیا ہے، جبھی تو احتساب سیاست کی نذر ہوتا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت جب کسی فیصلے کو ’اون‘ کرتی ہے تو احتساب متنازع ہوتا ہے۔ حکومت کو سمجھ لینا چاہیے کہ کوئی بھی ملک اپوزیشن اور سیاسی استحکام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں شدید سیاسی بحران ہمارا منہ چڑا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اب مسلم لیگ(ن) میں نہیں ہوں، اگر میں چاہتا تو آج اقتدار میں ہوتا۔میں نے وہ کھیل کبھی نہیں کھیلا ،نہ میں اقتدار کا پجاری ہوں نہ میں ایسی سیاست کرتاہوں،دوستی تعلق اپنی جگہ ہوتا ہے لیکن سیاست کو اصولوں کے تحت چلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبائی سیٹ سے 36ہزار ووٹوں سے جیتا،یہ کون سی منطق ہے۔قومی میں ہزاروں ووٹ کم اورصوبائی میں36ہزارکی اکثریت حاصل ہو۔اس پر صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ بطور ایم پی اے حلف لیں گے لیکن چوہدری نثار نے اس سوال کا جواب نہیں دیا ۔وہ اس سوال پر مسکراتے ہوئے اٹھے اور جواب دئیے بغیر چلے گئے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.