Top Rated Posts ....
Search

Eham Hakoomati Shakhsiyaat Ke Naam Par Bohat Badi...

Posted By: Abid on 30-12-2018 | 00:25:10Category: Political Videos, News


اہم حکومتی شخصیات کے نام پر بہت بڑی کرپشن، گزشتہ روز ایک وزیر نے عمران خان کو کیا کچھ بتایا؟ حامد میر کے چونکا دینے والے انکشافات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اہم حکومتی شخصیات کے نام پر بہت بڑی کرپشن کرنے کا انکشاف، یہ انکشاف معروف صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان سے ایک وزیر نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ کچھ لوگ حکومت کی اہم شخصیات کے نام پر کرپشن کر رہے ہیںاور جو رقم انہیں بتائی گئی ہے وہ بہت بڑی ہے۔ معروف صحافی 172 شخصیات کا نام

ای سی ایل میں ڈالنے پر گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے کل رات ایک وزیر نے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ کچھ لوگ حکومت کی اہم سیاسی شخصیات کا نام لے کر کرپشن کر رہے ہیں اور پیسے لے رہے ہیں، حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وزیر کے علاوہ ایک اور وزیر کو بھی اسی طرح کی شکایات ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی بیان جاری کر دیں لیکن ظاہر ہے کہ فی الحال وہ زیادہ کھل کر بات نہیں کریں گے لیکن ان کی گفتگو سے یہ معلوم ہو جائے گا کہ ابھی تحریک انصاف کی حکومت کے چار مہینے پورے نہیں ہوئے لیکن اندر سے ہی خطرات محسوس ہو رہے ہیں کہ شاید کچھ لوگ ان کے نام پر پیسے بنانے میں مصروف ہیں۔ معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ اسی قسم کے الزامات آصف علی زرداری پر بھی لگائے جاتے ہیں، یہ بڑا سنگین معاملہ ہے، انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ جو رقم وزیراعظم کو بتائی گئی ہے وہ کوئی چھوٹی رقم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان سے ایک وزیر نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ کچھ لوگ حکومت کی اہم شخصیات کے نام پر کرپشن کر رہے ہیں اور جو رقم انہیں بتائی گئی ہے وہ بہت بڑی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.