Top Rated Posts ....
Search

Pakistan China Aur....Bade Kadam...

Posted By: Abid on 16-12-2018 | 23:43:33Category: Political Videos, News


پاکستان ، چین اورافغانستان بڑے اقدام پرمتفق، کابل میں ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اسلام آباد (آئی این پی) کابل میں ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، پاکستان ، چین اورافغانستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور جڑ سے خاتمے پر متفق ہوگئے ۔ ہفتہ کو سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے کابل میں ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کی صدارت کی ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے شرکت کی ۔ تینوں

ممالک ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور جڑ سے خاتمے پر متفق کیا ۔ اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے لئے سہ فریقی تعاون مستحکم کیا جائے گا ۔ منشیات اسمگلنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورک کو توڑا جائے گا ۔ دہشتگردی کی مالی معاونت ، بھرتی اور تربیت کا خاتمہ کیا جائے گا ، انسداد دہشتگردی کے لئے استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انٹرنیٹ سے دہشتگردی کے پھیلاؤ کی روک تھام اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ اعلامیہ میں اتفاق کیا گیا کہ تینوں ممالک اپنی سرزمین دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دینگے ۔ تمام نکات پر مبنی جامع مفاہمتی یادداشت پر تینوں ممالک کے نمائندوں نے دستخط کیے اور عزم کا اظہار کیا کہ پاک افغان اور چین مشترکہ انداز میں سیاسی اعتماد قائم کریں گے ۔ افغان امنگوں کے مطابق افغانستان مفاہمتی عمل کی حمایت کی جائے گی ۔ پاکستان اور چین نے افغان صدر کے جامع امن منصوبے کو سراہا کابل میں ہونے والے سہ فریقی وزرائے خارجہ مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، پاکستان ، چین اورافغانستان ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی اور جڑ سے خاتمے پر متفق ہوگئے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.