Top Rated Posts ....
Search

Asia Ki Pur Kashish Khawateen Ki Fehrust

Posted By: Akram on 16-12-2018 | 11:07:19Category: Political Videos, News


ایشیاء کی پرکشش خواتین کی فہرست جاری،ماہرہ خان اورعالیہ بھٹ کی حیرت انگیز پوزیشن سامنے آگئی،متعددپاکستانی اداکارائیں شامل
لندن(این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیاء کی دلکش ترین خواتین کی فہرست مہیں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے حال ہی میں ایشیاء کی 50 پرکشش اور دلکش ترین خواتین کی فہرست جاری کی گئی ہے ٗاس فہرست میں ماہرہ خان چوتھے نمبر پر براجمان ہیںجبکہ عالیہ بھٹ نے چھٹے نمبر پر جگہ بنائی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عالیہ چوتھے نمبر پر تھیں اور ماہرہ خان پانچویں نمبر پر موجود تھیں۔ماہرہ خان کیلئے یہ سال قابل ذکر کامیابیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کوئی ڈرامہ

یا فلم تو نہیں کی تاہم ٹی وی اشتہارات کی بدولت سب کی توجہ کا مرکز رہیں اور فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش رہیں۔برطانوی میگزین نے فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو مسلسل چوتھے سال پاکستان کی دلکش ترین خاتون قرار دیا ٗ میگزین نے سماجی مسائل اجاگر کرنے پر دیگر پاکستانی اداکاراؤں کی بھی تعریف کی۔فہرست میں پاکستان سے صنم سعید 19ویں ، ارمینا خان 24 ویں، مہوش حیات 40 ویں ٗ اقراء عزیز 46 ویں نمبر پر موجود ہیں۔یہ جریدہ ہر سال ایشیاء سے تعلق رکھنے والے دلکش افراد خصوصاً شوبز اسٹارز کی فہرست شائع کرتا ہے۔ایشیاء کی 50 دلکش ترین خواتین کی فہرست میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سر فہرست ہیں جبکہ گزشتہ برس پریانکا پہلے نمبر پر تھیں۔رواں سال پریانکا چوپڑا دوسرے، بھارتی ٹی وی اداکارہ نیا شرما تیسرے ٗ عالیہ بھٹ چھٹے نمبر پر ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.