Top Rated Posts ....
Search

Mukesh Ambani Ki Beti Ki Shadi

Posted By: Mangu on 08-12-2018 | 14:29:29Category: Political Videos, News


مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی کی کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ جان کر آپ کی آنکھوں سے پانی نکل آئے
اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی بیٹی 12 دسمبر کو بیاہی جارہی ہے مگر اس کی تقریبات کا آغاز 8 دسمبر (آج) سے ہورہا ہے یہ اس ملک کی تاریخ کی مہنگی ترین شادی ثابت ہونے والی ہے۔27سالہ ایشا امبانی کی شادی 33 سالہ آنند پیرامل سے 12 دسمبر کو ہونی ہے مگر اس کی ابتدائی تقریباً 8اور 9 دسمبر کو اودے پور میں ہوں گی جس کے بعد ممبئی میں شادی کی مرکزی تقریب ہوگی اور ان تقریبات کی تیاری کے لئے لگتا ہے کہ اربوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں اودے پور میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو پہنچانے کے لئے 100 سے زائد چارٹرڈ طیاروں کی خدمات حاصل کی جاچکی ہیں۔اسی طرح جیگوار، مرسڈیز، پورشے اور بی ایم ڈبلیو جیسی سینکڑوں لگژری گاڑیوں کو مہمانوں کو ائیرپورٹ سے تقریبات کے مقامات پر پہنچانے کے لئے بک کیا گیا ہے۔ امبانی خاندان نے پورے شہر میں متعدد فائیو سٹار جائیدادوں کو بھی مہمانوں کی رہائش کے لئے بک کی اہے جبکہ ایک کثیر المنزلہ عمارت الائنس کے ملازمین کے لئے کرائے پر لی گئی ہے جو تقریبات کا انتظام سنبھالیں گے۔ تقریبات میں شریک مہمانوں کے لئے خاص طور پر ایک موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے تاکہ وہ سرگرمیوں کے بارے میں جان سکیں جبکہ دنیا کی مہنگی ترین امریکی گلوکارہ بیونسے بھی پرفارم کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق چونکہ ان تقریبات میں متعدد مہمان بیرون ملک سے آئیں گے تو اودے پور ائیرپورٹ پر کسٹم اور امیگریشن کاؤنٹرز بھی بنائے گئے ہیں جو کہ کچھ دن تک ایکٹو رہیں گے۔ فوربز کے مطابق مکیش امبانی 47 ارب ڈالرز کے مالک ہیں جبکہ دلہن کے ہونے والے شوہر کا خاندان بھی بھارت کے امیر ترین گھرانوں میں سے ایک ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ ایشا اور آنند کی شادی کے بعد رہائش کے لئے ممبئی میں سمندر کے سامنے 50 ہزار فٹ رقبے پر پھیلا گھر تحفے میں دیا جائے گا جس کی مالیت 450 کروڑ بھارتی روپے ہے۔اس سے قبل ایشا اور آنند کی منگنی اٹلی کے مقام لیک کومو میں ہوئی تھی جس میں 600 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی تھی جس میں امریکی موسیقار جان لیجنڈ اور بھارتی موسیقار اے آر رحمن نے پرفارم کیا تھا جبکہ بالی ووڈ کی کئی نامور شخصیات نے اس میں شرکت کی۔ رپورٹس کے مطابق بیونسے کو اودے پور کی تقریبات میں پرفارم کرنے کے عوض 15 کروڑ بھارتی روپے دئیے جائیں گے۔ شادی کے لئے زیورات اور ملبوسات کے لئے بھی بھارت کے مہنگے ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور اس کی لاگت بھی یقینا کروڑوں میں ہوگی۔ایشا امبانی کی شادی کے دعوت نامے کی لاگت ہی چونکا دینے والی تھی اور ایک کارڈ کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے تھی۔ ایشا امبانی کی شادی کا دعوت نامہ کوئی عام دعوت نامہ نہیں کیونکہ اسے ایک باکس کی شکل میں تیار کیا گیا۔ باکس کے کھلتے ہی سب سے پہلے اس میں ایک ڈائری موجود ہے، جس کے ذریعے مہمانوں کو شادی کی تقریب میں آنے کی دعوت دی گئی۔ اس ڈائری میں ایک پیج پر ایشا امبانی اور ان کے ہونے والے شوہر آنند پیرامل نے مہمانوں کے لئے خط بھی تھریر کیا۔ ڈائری کے نیچے مہمانوں کے لئے ایک باکس رکھا گیا، جس کو کھولتے ہی چار چھوٹے چھوٹے ڈبے سجائے گئے ہیں، جنہیں سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ ان ڈبوں میں سونے کی مالائیں موجود ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.