Top Rated Posts ....
Search

Chief Justice Ne Wazir E Aala Usman...

Posted By: Ahmed on 08-12-2018 | 14:25:50Category: Political Videos, News


چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پر لاہور ہی میں رہنے کی پابندی عائد کر دی۔۔ انہیں کیوں لاہور میں ہی رہنا ہوگا ؟ جانیں
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ لاہور سے باہر نہ جائیں کیونکہ انہیں آدھے گھنٹے میں طلب کیا جاسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کولاہور میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔چیف جسٹس کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یو سی ایچ میں وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی گئی۔ اس کیس کے سلسلے میں چیف جسٹس نے وزیر

صحت ، سیکرٹری صحت ،ایم ڈی پیپرا اور وزارت خزانہ کے ذمہ دار افسر کو طلب کرلیا۔چیف جسٹس کی جانب سے وینٹی لیٹرز کی عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔زندگی بچانے کے لیے وینٹی لیٹرز ہی موجود نہیں ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کہیں کہ وہ لاہور میں رہیں اور لاہور سے باہر کہیں بھی نہ جائیں۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آدھے گھنٹے کے نوٹس پر طلب کیا جاسکتا ہے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز زندگی بچانے کے لیے بہت ضروری ہیں اور انکی خریداری کا فوری بندوبست ہونا چاہیے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.