Top Rated Posts ....
Search

Madhuri Dixit BJP Ki Ticket Par Election Mein

Posted By: Abid on 07-12-2018 | 12:35:43Category: Political Videos, News


مادھوری بی جے پی کی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گی
اسلام آباد(نیو زڈیسک)نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سیاست میں قدم رکھنے جا رہی ہیں، بھارت میں 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی ٹکٹ پر پونے سے لڑیں گی۔ن میں مادھوری ڈکشٹ سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔بی جے پی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ ’پارٹی نے لوک سبھا کے لئے مادھوری کا نام شارٹ لسٹ کیا ہے، پارٹی 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں مادھوری کو امیدوار کے طور پر لانے کے لئےسنجیدگی سےغور کر رہی ہے۔ہمارا خیال ہے کہ لوک سبھا کے لئے پونے کا حلقہ مادھوری کے لئے ٹھیک رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی قیادت کئی لوک سبھا نشستوں کے لئے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے۔ پارٹی کے ایک اور سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم نریندر مودی نے اس طرح کی حکمت عملی پر گجرات میں اس وقت عمل درآمد کیا تھا جب وہ پہلی بار وزیر اعلی بنے تھے۔انہوں نے بلدیاتی انتخاب کے تمام امیدواروں کو تبدیل کر دیا تھا جس سے پارٹی کو خاصا فائدہ پہنچا تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ الیکشن میں نئے چہرے متعارف کرانے سے تنقید کا سامنا نہیں کرناپڑا تھا جس سے اپوزیشن کو دھچکا لگا اور بی جے پی نے اکثریت حاصل کر لی تھی۔واضح رہے 51 سالہ بھارتی اداکارہ مادھوری کئی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں ، دل تو پاگل ہے، ساجن اور دیوداس سر فہرست ہیں

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.