Top Rated Posts ....
Search

Zarine Khan Par Na Zeba Ilzamaat Lagaane Waali

Posted By: Akbar on 07-12-2018 | 12:34:43Category: Political Videos, News


زرین خان پر نازیبا الزامات لگانے والی ان کی مینیجر ہی نکلی
اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان پر نازیبا الزامات لگانے اور ان کے ساتھ دھوکا اورفریب کرنے والی ان کی سابق مینیجر ہی نکلیں۔اداکارہ زرین خان نے گزشتہ روز اپنی سابق مینیجر انجلی اتھا کے خلاف ممبئی کے کھار پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کافی عرصے سے میرے خلاف انڈسٹری میں بے ہودہ اور اور نازیبا افواہیں گردش کررہی ہیں کہ میں غلط کاموں میں ملوث ہوں ان افواہوں کے پیچھے میری سابق مینیجر انجلی اتھا کا ہاتھ ہے۔اداکارہ زرین خان نے کہا کہ انجلی کی جانب سے لگائے جانے والے نازیبا الزامات کی وجہ سے میری ساکھ خراب ہوئی ہے اور وہ بطور مینیجر اپنی ذمہ داریوں سے فارغ ہونے کے باوجود اب بھی میرے نام پر لوگوں سے پیسے بٹور رہی ہیں۔دوسری جانب زرین خان کے وکیل رضوان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایک خاتون کی ساکھ اور اس کا وقار بہت اہمیت رکھتا ہے لہٰذا کسی کو بھی خواتین کی کردار کشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی خاص طور پر اُس انسان کو جس پر اندھا اعتماد کیا گیا ہو۔رضوان صدیقی نے مزید کہا انجلی اتھا کی جانب سے لگائے جانے والےالزامات کے نتیجے میں ان کی موکل زرین خان کا نام خراب ہوا ہے، اس معاملے پر مزید تفتیش کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے بھارتی پینل کوڈ کے سیکشن 509 کے تحت کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.