Top Rated Posts ....
Search

Ayesha Omar Ki Photos....Badi Khabar

Posted By: Ahmed on 06-12-2018 | 06:36:32Category: Political Videos, News


عائشہ عمر کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر کو ایک مرتبہ پھر اپنی تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور مداح آگ بگولہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے تنقید کی توپوں کا رخ ان کی جانب کردیا گیا ہے ۔ہوا کچھ یوں کہ عائشہ عمر نے ایک نیا فوٹو شوٹ کروایا جس میں اداکارہ نے چست لباس زیب تن کیا ہے اور اس میں وہ انتہائی پرکشش نظر آرہی ہیں۔عائشہ

عمر نے سیاہ رنگ کی بغیر بازو کے شرٹ پہنی ہوئی ہے ۔ایک اور جگہ پر انہوں نے ساڑھی میں تصاویر بنوائی ہوئی ہیں جن میں وہ کافی جاذب نظر اور پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔عائشہ عمر کی جیسے ہی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تو ان کے مداحوں کی جانب سے تنقید کے نشتر برسنا شروع ہوگئے۔آئمہ زوہا کے نام سے موجود اکاؤنٹ میں ایک مداح نے تو عائشہ عمر کے مسلمان ہونے پرسوال اٹھا دیا اور لکھا کہ ’بے شرم مسلم نہیں لگتی ہو بے شرم‘۔اسد وسیم 98 نامی صارف نے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ (عائشہ عمر) بھارتی ،مغربی اور یہودی -اسرائیلی ثقافت ،روایات کو بڑھاوا دے رہی ہے اور ہمارے نوجوانوں کو تباہ کررہی ہے۔عمران خان کی حکومت کو اس معاملے بارے سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔‘خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عائشہ عمر کو اپنی تصاویر اور ویڈیو کی بناءپر تنقید کا سامناکرنا پڑتا رہا ہے۔ ایک ویڈیو میں معروف اداکارہ نے انتہائی بے ہودہ لباس زیب تن کیا ہوا تھا ۔جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں عائشہ عمر ہوں اور میرا لباس انتہائی شائستہ ہے جبکہ عائشہ عمر نے ایسا لباس پہن رکھا ہے جس میں ان کے جسم کا ایک ایک حصہ نظر آ رہا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.