Top Rated Posts ....
Search

Priyanka Ko Apni Dulhan Ke Roop Mein Dekh Kar

Posted By: Akbar on 05-12-2018 | 13:02:20Category: Political Videos, News


پریانکا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر نک جونز خوشی میں روپڑے
اسلام آباد (نیو زڈیسک)نامورامریکی گلوکارنک جونز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورخوشی کے مارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔پاکستان اور بھارت میں عموماً شادی کے دوران دلہنیں اپنے بابل سے بچھڑ نے پر روتی ہیں لیکن پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی میں دلہے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پیپلز میگزین نے نک اور پریانکا کی مسیحی رسوم کے مطابق ہونے والی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا سفید عروسی لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ شادی کے مقام کی طرف جارہی ہیں۔ویڈیومیں دلہا نک جونز اپنی دلہن کا انتظار کررہے ہیں اس موقع پر ان کے چہرے پر چھائی مسکراہٹ اور آنکھوں میں نمی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔ نک جونزپریانکا کو عروسی لباس میں اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے مارے آنسو چھلک پڑے نک جونز کی آنسو صاف کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کا 75 فٹ طویل عروسی لباس بھی توجہ کا مرکز رہا، اداکارہ کا گاؤن نامور برطانوی ڈیزائنررالف لورینز نے ڈیزائن کیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.