Top Rated Posts ....
Search

Drama Mein Ek Naye Ladke Ne Stage Par...

Posted By: Ahmed on 05-12-2018 | 13:01:37Category: Political Videos, News


” ڈرامے میں ایک نئے لڑکے نے سٹیج پردو تین بیہودہ باتیں کیں جس کے بعد ۔۔۔ “ وسیم عباس نے تھیٹر کیوں چھوڑا ؟ نسیم وکی نے اس لڑکے کے ساتھ کیا کیا؟ ایسا واقعہ کہ آپ کو بھی تھیٹر کی بربادی کی سمجھ آجائے گی
لاہور(ویب ڈیسک )فیملی فرنٹ جیسے لازوال ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے وسیم عباس نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار نسیم وکی کے لکھے ہوئے ڈرامے میں پرفارم کر رہے تھے۔ ابھی ڈرامے کا پہلا ہی شو تھا کہ ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نے کہا کہ ایک نئے لڑکے کی آپ کے ساتھ اینٹری کرانی ہے۔ میں نے کہا کہ ٹھیک ہے ، لیکن وہ لڑکا جیسے ہی سٹیج پر آیا تو اس نے آتے ہی دو تین بیہودہ باتیں کیں جس کے بعد میں دوسری سائڈ

سے سٹیج سے باہر چلاگیا۔وسیم عباس نے بتایا کہ وہ بظاہر میری شکایت کرنے نسیم وکی کے پاس گیا لیکن نسیم نے آگے سے اس لڑکے کو مارنا شروع کردیا۔ میں نے بڑی مشکل سے اس لڑکے کی جان چھڑائی ، جس کے بعد سٹیج کے سینئر لوگوں نے مجھے کہا کہ ڈرامے میں کام کروں لیکن میں چلتے ڈرامے کے پہلے ہی شو سے چلاگیا ۔وسیم عباس نے کہا کہ وہ اب بھی تھیٹر پر کام کرنا چاہتے ہیں لیکن حالات سازگار نہیں ہیں۔ وہ اپنی زندگی کے اس دور کو بہترین سمجھتے ہیں جو انہوں نے تھیٹر میں گزارا ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 24 | 22-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.