Top Rated Posts ....
Search

Bollywood Actress Ke Bayan Se Media Hi nahi

Posted By: Akbar on 04-12-2018 | 23:43:22Category: Political Videos, News


رنبیرسے رشتہ ٹوٹناکسی نعمت سے کم نہیں ۔۔۔بالی ووڈ اداکارہ کے بیان سے میڈیاہی نہیں بلکہ ان کے اپنے ساتھی بھی حیران رہ گئے
ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے حریف اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی کے استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کرکے صرف میڈیا کو ہی نہیں بلکہ بولی وڈ میں اپنے کئی ساتھیوں کو حیران کردیا تھا۔کترینہ کیف نے یکم دسمبر کو رکھے دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کے استقبالیہ میں خوبصورت ساڑھی میں جلوہ گر ہوکر شرکت کی۔ان کا اس تقریب میں شرکت کرنا حیران کن اس لیے تھا کیوں کہ کترینہ کیف ہی وہ اداکارہ تھیں جن کی وجہ سے رنبیر کپور نے دپیکا کے ساتھ بریک اپ کیا۔یاد رہے کہ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کا آغاز

2007 میں ایک ساتھ کیا تھا، جس کے بعد سے ان دونوں کے رشتے کی خبریں بھی سامنے آئیں، جبکہ رنبیر اور دپیکا نے خود بھی کھل کر اپنے رشتے کا اعتراف میڈیا کے سامنے کیا۔تاہم 2009 میں فلم ’عجب پریم کی غضب کہانی‘ کی شوٹنگ کے دوران رنبیر کپور کترینہ کیف کے قریب ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے دپیکا پڈوکون کو چھوڑ دیا۔دپیکا نے خود بھی اپنے انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ رنبیر کپور نے انہیں دھوکا دیا۔تاہم بعدازں 2016 میں رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا بھی بریک اپ ہوگیا، جس پر اداکارہ کا کہنا تھا ان کا رشتہ کمزور تھا۔رنبیر کپور اس وقت عالیہ بھٹ کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ان دونوں نے جلد شادی کرنے کی امید کا بھی اظہار کیا ہے۔حال ہی میں کترینہ کیف نے ووگ کے لیے ایک میگزین شوٹ کیا، اس میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کترینہ نے رنبیر کپور سے ہوئے بریک اپ کے حوالے سے بھی بات کی۔کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ’شاید زندگی میں پہلی مرتبہ میں نے خود پر فوکس کیا ہوگا، اور جب آپ خود پر فوکس کرتے ہیں تو ہی اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ آپ خود کو جانتے ہی نہیں ہیں‘۔اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں رنبیر سے ہوئے اپنے بریک اپ کو کسی نعمت سے کم نہیں سمجھتی، کیوں کہ ایسا ہونے کے بعد ہی مجھے اپنی اہمیت اپنی سوچ اور اپنی خواہشات کا اندازہ ہوا‘۔کترینہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنے بریک اپ پر کسی قسم کا کوئی افسوس نہیں۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو کترینہ کیف اس وقت اپنی فلم ’زیرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو رواں ماہ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ان کی آخری ریلیز فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی تھی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PIA Increased It's Operational Fleet

PIA Increased It's Operational Fleet

Views 26 | 22-12-2024
Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Imran Khan Big Conspiracy Exposed

Views 19 | 25-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.